’’اے ہمارے رب! ہم نے اپنے آپ پر ظلم کیا، اب اگر تُونے ہم سے درگزر نہ فرمایا اوررحم نہ کیا تو یقینا ہم خسارہ پانے والوں میں سے ہوجائیں گے۔‘‘31۔ {رَبَّنَآ اَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرًا وَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِیْنَ} [الأعراف: ۱۲۶] ’’اے ہمارے رب! ہم پر صبر کا فیضان کر اور ہمیں دنیا سے اٹھا اس حال میں کہ ہم تیرے فرماں بردار ہوں۔‘‘32۔ {عَلَی اللّٰہِ تَوَکَّلْنَا رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَۃً لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ . وَ نَجِّنَا بِرَحْمَتِکَ مِنَ الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ} [یونس: ۸۵، ۸۶] ’’ہم نے اللہ ہی پر بھروسہ کیا۔ اے ہمارے رب! ہمیں ظالم لوگوں کے لیے فتنہ نہ بنا اور اپنی رحمت سے ہم کو کافروں سے نجات دے۔‘‘33۔{رَبَّنَآ اٰتِنَا مِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَۃً وَّ ھَیِّیْٔ لَنَا مِنْ اَمْرِنَا رَشَدًاً}[الکھف: ۱۰]’’اے ہمار ے رب! ہمیں اپنی رحمتِ خاص سے نواز اور ہمارا معاملہ درست کر دے۔‘‘34۔{رَبَّنَآ اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ}[المومنون: ۱۰۹]’’اے ہمارے رب! ہم ایمان لائے، پس ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما، تو بہترین رحم کرنے والا ہے۔‘‘35۔{رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَھَنَّمَ اِِنَّ عَذَابَھَا کَانَ غَرَامًا} [الفرقان: ۶۵]