(( اَللّٰھُمَّ اِنِّيْ اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ ))[1]’’اے اللہ! میں تیرے فضل وکرم کا طلب گار ہوں۔‘‘مدینہ طیبہ سے نکلتے وقت کس راستے سے نکلناہے؟ اس کا کوئی ذکر وارد نہیں ہوا، اپنے مناسبِ حال کسی بھی راستے سے نکلیں اور واپسی کے وقت سفر اور سواری کی دعائیں کریں جنھیں ہم آغازِ کتاب میں’’آدابِ سفر‘‘ کے ضمن میں ذکر کر آئے ہیں۔ راستے میں قیام، شہروں کو دیکھنے اور دیگر مواقع کی دعائیں کرتے آئیں اور جب اپنا شہر نظر آجائے تو صحیح بخاری ومسلم اور مسند احمد میں مذکور یہ دعا کریں:(( آئِبُوْنَ، تَائِبُوْنَ، عَابِدُوْنَ، سَاجِدُوْنَ، لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ ))[2]’’ہم تو تائب ہوکر سجدہ وعبادت گزاری کا عہد کرکے لوٹ آئے ہیں اور اپنے رب کی تعریفیں کرتے ہیں۔‘‘جب اپنے شہر، قصبہ یا گاؤں پہنچیں تو گھر میں داخل ہونے سے پہلے اپنی مسجد میں جائیں اور دو رکعت نماز ادا کریں کیونکہ ابو داود میں مذکور ایک حدیث کی رُو سے یہ سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ [3]اور پھرجب اپنے گھر آئیں تو گھر میں داخل ہوتے ہی ابو داود میں مذکور یہ دعا کریں:(( اَللّٰھُمَّ اِنِّيْ أَسْئَلُکَ خَیْرَ الْمَوْلَجِ وَخَیْرَ الْمَخْرَجِ بِسْمِ اللّٰہِ