Maktaba Wahhabi

رمضان المبارک احکام و مسائل

مؤلف: پروفیسر نجیب الرحمٰن کیلانی

ناشر: مدرسۃ تدریس القرآن والحدیث ، لاہور

نفلی روزے رمضان کے فرضی روزوں کے علاوہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سارا سال ہر مہینے ایام بیض کے روزے رکھتے۔ پیر اور جمعرات کا روزہ رکھنا بھی اُن کا معمول تھا۔ اس کے علاوہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے وقتاً فوقتاً روزے رکھنا ثابت ہے۔ روزہ رکھنے کا عمل اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے۔ اس لیے اس کا اجر بھی بہت زیادہ ہے۔ ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: عن ابی سعید رضی الله عنه قال سمعت النَّبِی یقول: مَنْ صَامَ یَوْمًا فی سبیل اللهِ بَاعَدَ اللّٰهُ وَجْهَه عَنِ النَّارِ سَبْعِیْنَ خَرِیْفًا (متفق علیه) سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا۔ جو ایک دن اللہ کے راستے میں روزہ رکھے اللہ تعالیٰ اسے ستر سال کی مسافت کے برابر جہنم کی آگ سے دور کر دیں گے۔ مَن صَامَ یَومًا ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللّٰه بَاعَدَهُ اللّٰهُ من جَهَنَّمَ (بیهقی) ’’جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کے لیے ایک دن کا روزہ رکھے گا تو اللہ تعالیٰ اس کو جہنم سے دور رکھے گا‘‘۔ محرم کے روزے: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے بعد سب سے زیادہ افضل محرم کے روزے کو قرار دیا۔ ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: عن ابی هریرة رضی الله عنه قال قال رسول اللّٰه افضل الصیام بعد رمضان شهر اللّٰه المحرم و افضل الصلاة بعد الفریضة صلاة اللیل (مسلم) سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رمضان کے بعد افضل روزہ اللہ کے مہینے محرم کا ہے اور فرض نماز کے بعد افضل نماز تہجد کی نماز ہے‘‘۔
x
صفحہعنوان
4پیشِ لفظ
6روزے کی فرضیت
11استقبالی روزہ:
11فرضی روزہ کی فضیلت:
13چاند دیکھنے کا بیان:
15روزے کی نیت:
18روزے میں جائز امور:
19نواقض روزہ:
22بیمار کا روزہ:
23حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت:
26رمضان اور قرآن:
30رکعات تراویح:
33دعائے قنوت:
34اعتکاف:
37نماز تسبیح:
39لیلۃ القدر کی علامات:
39لیلۃ القدر کی دعا:
41محرم کے روزے:
42شعبان کے روزے:
43شوال کے روزے:
43ذوالحجہ کے دس دن:
44سوموار اور جمعرات کا روزہ:
45ایام بیض کے روزے:
46وصال کے روزے:
49تکبیرات کے الفاظ:
54زکوٰۃ کا نصاب:
55زکوٰۃ کے مصارف:
56زکوٰۃ کس کو نہیں دی جا سکتی؟
56زکوٰۃ نہ ادا کرنے والوں کا حکم:
57زکوٰۃ کی حکمت:
61رمضان المبارک اور عمرہ:
61عید کارڈ:
Flag Counter