Maktaba Wahhabi

رمضان المبارک احکام و مسائل

مؤلف: پروفیسر نجیب الرحمٰن کیلانی

ناشر: مدرسۃ تدریس القرآن والحدیث ، لاہور

عن ابی هریرة رضی الله عنه قال سمعتْ رَسُوْلَ اللّٰهِ یقول لا یَصُومَنَّ احدُکم یَومَ الجُمعَةِ اِلَّایوماً قبلَه اوبَعْدَه (متفق علیه) ’’سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا تم میں کوئی شخص جمعہ کے دن روزہ نہ رکھے۔ ہاں، اس کے ساتھ ایک دن پہلے یا بعد کا روزہ ملا لے (پھر کوئی حرج نہیں)‘‘۔ اسی طرح ہفتہ کے دن کا روزہ بھی منع ہے۔ چونکہ یہ یہودیوں کی عبادت کا دن ہے۔ اس کے ساتھ بھی پہلے یا بعد میںاگر کوئی روزہ ملا لیا جائے تو کوئی حرج نہیں۔ شب برات (پندرہ شعبان) کا روزہ رکھنا کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں۔ عن ابی هریرة رضی الله عنه انَّ رسول اللّٰه قال لا یَحِلُّ لِلْمَرأة اَن تَصُوم وزوجُها شَاهِدٌ اِلاَّ بِاذنِه وَلَا تَاْذَنَ فِیْ بَیْتِه اِلَّا بِاذْنِه۔ (متفق علیه) سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے خاوند کی موجودگی میں اس کی اجازت کے بغیر روزہ رکھے، نہ یہ جائز ہے کہ وہ اس کے گھر میں اس کی اجازت کے بغیر کسی کو داخل ہونے کی اجازت دے۔ اسی طرح عید الفطر، عید الاضحی اور ایام تشریق یعنی 13-12-11 ذوالحجہ کو بھی روزہ رکھنا قطعی طور پر منع ہے۔ البتہ جو حاجی قربانی نہ دے سکے وہ منٰی میں ایام تشریق کے روزے رکھ سکتا ہے۔ حاجیوں کے لیے 9 ذوالحجہ یعنی عرفہ کا روزہ ممنوع ہے۔
x
صفحہعنوان
4پیشِ لفظ
6روزے کی فرضیت
11استقبالی روزہ:
11فرضی روزہ کی فضیلت:
13چاند دیکھنے کا بیان:
15روزے کی نیت:
18روزے میں جائز امور:
19نواقض روزہ:
22بیمار کا روزہ:
23حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت:
26رمضان اور قرآن:
30رکعات تراویح:
33دعائے قنوت:
34اعتکاف:
37نماز تسبیح:
39لیلۃ القدر کی علامات:
39لیلۃ القدر کی دعا:
41محرم کے روزے:
42شعبان کے روزے:
43شوال کے روزے:
43ذوالحجہ کے دس دن:
44سوموار اور جمعرات کا روزہ:
45ایام بیض کے روزے:
46وصال کے روزے:
49تکبیرات کے الفاظ:
54زکوٰۃ کا نصاب:
55زکوٰۃ کے مصارف:
56زکوٰۃ کس کو نہیں دی جا سکتی؟
56زکوٰۃ نہ ادا کرنے والوں کا حکم:
57زکوٰۃ کی حکمت:
61رمضان المبارک اور عمرہ:
61عید کارڈ:
Flag Counter