Maktaba Wahhabi

رمضان المبارک احکام و مسائل

مؤلف: پروفیسر نجیب الرحمٰن کیلانی

ناشر: مدرسۃ تدریس القرآن والحدیث ، لاہور

روزہ کے ثواب کے بارے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزا ہوں۔ اگر کوئی فرضی روزہ بغیر عذر کے چھوڑ دے اور پھر ساری عمر بلا ناغہ روزے رکھتا رہے تاکہ اس چھوڑے ہوئے روزے کا کفارہ بن سکے تو اس ایک روزہ کا ثواب حاصل نہیں کر سکتا نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ روزہ گناہوں سے بچنے کے لیے ڈھال ہے۔ محترم بھائی خاور محمود صاحب نے آج سے پانچ سال قبل مسائل رمضان کے حوالے سے ایک مختصر کتابچہ لکھنے کی طرف توجہ دلائی۔ بعض دوستوں کی طرف سے اصرار تھا کہ مسائل کو تفصیل کے ساتھ پیش کرنا ضروری ہے۔ چنانچہ موسم گرما کی تعطیلات کی وجہ سے کچھ فراغت ملی تو اس کام کی طرف توجہ مبذول کی۔ اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ اسے شرف قبولیت بخشے اور اس کتاب کو سب مسلمانوں کے لیے مفید بنائے اور کتاب و سنت کے احکام پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عنایت فرمائے۔ اللہ تعالیٰ میرے مرحوم والدین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ جنھوں نے اپنی ساری زندگی اعلائے کلمۃ الحق کے لیے گزار دی۔ اللہ تعالیٰ ان کی آل اولاد، جہاں جہاں بھی وہ دین کے کاموں میں مصروف ہیں۔ ان کی حسنات کو قبول و منظور فرمائے۔ آمین نجیب الرحمن کیلانی جامع مسجد الایمان شاہ فرید آباد ملتان روڈ ، لاہور
x
صفحہعنوان
4پیشِ لفظ
6روزے کی فرضیت
11استقبالی روزہ:
11فرضی روزہ کی فضیلت:
13چاند دیکھنے کا بیان:
15روزے کی نیت:
18روزے میں جائز امور:
19نواقض روزہ:
22بیمار کا روزہ:
23حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت:
26رمضان اور قرآن:
30رکعات تراویح:
33دعائے قنوت:
34اعتکاف:
37نماز تسبیح:
39لیلۃ القدر کی علامات:
39لیلۃ القدر کی دعا:
41محرم کے روزے:
42شعبان کے روزے:
43شوال کے روزے:
43ذوالحجہ کے دس دن:
44سوموار اور جمعرات کا روزہ:
45ایام بیض کے روزے:
46وصال کے روزے:
49تکبیرات کے الفاظ:
54زکوٰۃ کا نصاب:
55زکوٰۃ کے مصارف:
56زکوٰۃ کس کو نہیں دی جا سکتی؟
56زکوٰۃ نہ ادا کرنے والوں کا حکم:
57زکوٰۃ کی حکمت:
61رمضان المبارک اور عمرہ:
61عید کارڈ:
Flag Counter