’’أَيْ یُصَلِّيْ بِلِسَانِہٖ خَفِیّاً‘‘’’سننے والا آہستہ آہستہ درود پڑھ لے۔‘‘’’شرح وقایۃ‘‘میں سامِعْ کے درود پڑھنے کے انداز کے بارے میں لفظ ہی صاف وارد ہوا ہے: ’’فَیُصَلِّيْ سِرّاً‘‘،’’وہ آہستگی سے پڑھ لے۔‘‘5۔ علامہ بدر الدین عینی نے’’شرح کنز‘‘میں اس کا معنی یوں کیا ہے:’’یُصَلِّيْ السَّامِعُ وَ یُسَلِّمُ فِيْ نَفْسِہٖ سِرًّا اِمْتِثَالاً لِأَمْرٍ‘‘[1]’’امرِ الٰہی کی تعمیل کرتے ہوئے سننے والا آہستگی سے دردو و سلام پڑھ لے۔‘‘گویا ﴿ فِي نَفْسِكَ﴾ كا معنی سراً معروف ہے۔6۔7۔ ان علمائے احناف کے علاوہ مولانا عبد الحیٔ نے علامہ باجی مالکی سے نقل کرتے ہوئے’’التعلیق الممجد‘‘میں لکھا ہے:’’ہِيَ بِتَحْرِیْکِ الِّلسَانِ بِالتَّکْلِیْمِ وَاِنْ لَّمْ یُسْمِعْ نَفْسَہٗ سِرّاً‘‘’’یہ زبان کو ہلاتے ہوئے پڑھنا ہے،اگرچہ اپنے آپ کو نہ سُنا سکے۔‘‘آگے لکھتے ہیں:’’یہ قول سحنون نے قاسم سے روایت کیا ہے۔‘‘8۔ خود علامہ باجی رحمہ اللہ نے کہا:’’لَوْ اَسمَعَ نَفْسَہٗ یَسِیْراً کَانَ أَحَبَّ إِليَّ‘‘[2]