Maktaba Wahhabi

جادو کا آسان علاج

مؤلف: فضیلۃ الشیخ محمد منیر قمر

ناشر: امر القری پبلی کیشنز

سال شائع: جون 2010ء

حرفِ اوّل یہ دنیا تکالیف اور مصائب کی آماجگاہ ہے جس میں ہر انسان کسی نہ کسی تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرتا ہے، درحقیقت یہ آزمائشیں اور امتحانات کسی انسان کو تکلیف و اذیت دینے کی خاطر اس پر نازل نہیں ہوتے بلکہ اسے اپنی اصلاح کرنے اور اپنی روش کا ناقدانہ جائزہ لینے کا موقع مہیا کرتے ہیں۔ اور کسی مومن کے لیے تو ہر آزمائش اور تکلیف اجر و ثواب میں اضافے اور بلندیٔ درجات کا باعث بنتی ہے۔ جس طرح ہر مومن بندہ خوشی اور غمی کے ہر موقع پر صبر و شکر کا مظاہر کرتے ہوئے اﷲ تعالیٰ کی چوکھٹ سے وابستہ رہتا ہے ایسے ہی تنگی و تکلیف کے ہر موقع پر بھی اسی ذات بابرکات سے اپنے دکھوں کا مداوا اور آزمائشوں سے نجات طلب کرتا ہے۔ جادو اور آسیب وغیرہ بھی ایسی اشیاء ہیں جن سے چھٹکارے اور نجات کے لیے اسی پروردگار پر توکل اور اعتماد کرنا چاہیے جو ہر نفع مند اور نقصان دہ چیز کا خالق و مالک ہے۔ زیر نظر کتاب میں قرآن و سنت پر اعتماد کرتے ہوئے صحیح منہج اور طریقے کے مطابق جادو اور ایسے ہی دیگر امراض کا علاج درج کیا گیا ہے لیکن تفصیلات میں جانے سے پیشتر ذیل کی سطور میں جنات اور جادو کے بارے میں چند بنیادی تعلیمات اور توضیحات لکھی جا رہی ہیں جن کا اس ضمن میں علم ہونا ضروری ہے۔ جنات اور جادو ایک حقیقت ہیں: بعض لوگ جنات اور جادو کی حقیقت سے انکار کرتے اور اسے محض اوہام و خیالات گردانتے ہیں، لیکن ان کا یہ موقف نصوصِ کتاب و سنت سے متصادم ہونے کی بنا پر غلط اور
x
صفحہعنوان
6حرفِ اوّل
6جنات اور جادو ایک حقیقت ہیں:
7جنات سے پناہ مانگنا اور مدد طلب کرنا شرک ہے:
7جادو سیکھنا اور سکھانا کفر ہے:
8جادو کرنا اور کروانا کفر ہے:
8جادو کرنے کی سزا:
8جادو گروں اور جنات و شیاطین کی مدد سے علاج کرانے کا حکم:
10عرضِ مؤلف
10سببِ تالیف:
13دشمنانِ دین و دولت کی پہچان :
15اپنا علاج خود کریں:
16تعویذ گنڈوں، جِنّات وآسیب اور مِرگی و سایہ کا علاج ودَم
16جنات کی اقسام:
17جِنّات کے رہنے کے مقامات:
17جِنّات کے منتشر ہونے کے اوقات:
18وقوعِ جِنّات وآسیب سے پہلے احتیاطی تدابیر:
19جِنّات و آسیب اور مِرگی و سایہ سے بچنے کی دعائیں اور طریقے:
22گھر میں داخل ہوتے وقت اﷲ کا ذکر کریں:
28تعویذ گنڈ ے، جِنّات وجَادُو، آسیب و مِرگی اورسایہ زائل کرنے کے متعدد علاج ودَم
28[1] اذان:
28[2] قرآنی آیات اور سورتیں:
30[3] اذکار اور دعائیں:
32[4] زجر و توبیخ:
33[5] طبّی علاج و دوائیں:
35[6] صدقہ و خیرات سے علاج:
35سِحر ( جادو) کا علاج ودَم
36وقوعِ سِحر (جادو) سے قبل احتیاطی تدابیر
36ذکر و دعا اور تلاوت وغیرہ:
37جادو کے علاجات اور دَم:
37[1] جادو والی چیز نکال کر ضائع و باطل کرنا:
38[2] جادو کے ذریعے داخل کیے گئے جِنّ کو نکالنا:
38[3] فصد کروانا یا سینگی لگوا کر خون نکلوانا:
39[4] جادو زائل کرنے کے علاجات و دَم :
46جادو کی مختلف اقسام اور ان کا علاج ودَم
46[1] تفریق و نزاع ڈالنے والے جادو کا علاج و دَم:
48ایک ضروری وضاحت:
49[2] محبت کے جادو (تِوَلہ) کا علاج :
50[3] سحرِ جنون و دیوانگی کا علاج و دَم:
51[4] تنہائی پسند ہونے کا جادو اور اسکا علاج ودَم:
52[5] خواب میں ڈرنے اور بیداری میں نا معلوم آوازیں سننے کا علاج ودَم:
54[6] سحرِ امراض یا جادوئی بیماریوں کا علاج ودَم:
55[7] سحرِ استحاضہ وسیلانِ رِحم کا علاج ودَم:
56[8] سحرِ بندش کا علاج ودَم:
58[9] جادوئی بانجھ پن اور نا قابلِ اولاد ہونے کاعلاج ودَم:
59[10] جادوئی سُرعتِ انزال کا علاج ودَم:
60[11] شادی میں رکاوٹ ڈالنے کے جادو کا علاج ودَم:
62نظرِ بد کا علاج و دَم
63نظر لگنے سے پہلے احتیاطی تدابیر :
65[1] نظرِ بد کا عملی علاج:
66[2] نظرِ بد کا دَم اور دعائیں :
67ملاحظہ :
68دَم شدہ پانی اورچند احتیاطی امور:
69جادو کے علاج کا قرآنی وظیفہ یا مجموعۂ آیاتِ سِحر
78جادو کا علاج کرنے والے بعض عامل حضرات کے پتے
78پاکستان میں:
79ہندوستان میں:
Flag Counter