Maktaba Wahhabi

جادو کا آسان علاج

مؤلف: فضیلۃ الشیخ محمد منیر قمر

ناشر: امر القری پبلی کیشنز

سال شائع: جون 2010ء

کے اپنا اور اپنے اعزّاء و اقارب کا علاج خود کریں ۔ اسی طرح بعض لوگ تعویذ گنڈے کرواتے، دھاگے، نقش اور دوسری چیزیں لاتے، انھیں باندھتے اور اپنے گھروں اور دوکانوں یا دفتروں میں لٹکاتے پھرتے ہیں وہ بھی ان چیزوں سے جان چُھڑاسکتے ہیں اور ہماری اس کتاب میں درج نورانی دعاؤںاور دواؤں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہاں اس بات کوبھی ذہن نشین کر لیں کہ قرآنِ کریم اور صحیح احادیث سے ثابت شدہ اذکار اور دعائیں پڑھ کر اور طبِّ نبوی کی بعض دوائیں استعمال کر کے ہر شخص تعویذ گنڈوں، جِنّوں اور جادو کے اثرات سے محفوظ رہ سکتا ہے ۔ اور اگر بد قسمتی سے کوئی ان میں سے کسی کا شکار ہوگیا ہو تو وہ خود یا اسکے اعزّاء و اقارب بھی اِن اذکار اور دعاؤں سے اُس کا علاج کر سکتے ہیں ، اور اُسکا جِنّ و جادو نکال سکتے اور تعویذ و گنڈوں یا آسیب و مِرگی کے اثرات زائل کر سکتے ہیں ۔ اس کے لیے ’’دوکانداروں‘‘ کے جال میں پھنسنا ضروری نہیں ہے ۔ اَللّٰہُمَّ اشْفِ مَرْضَانَا وَ مَرْضَیٰ الْمُسْلِمِیْنَ۔ یہ کتاب پاک و ہند دونوں ملکوںمیں متعدد بار شائع ہوچکی ہے لیکن زیرِ نظر ایڈیشن کی ایک خاصیت یہ ہے کہ اسے پوری تحقیق و تخریج کے ساتھ شائع کیا جارہا ہے ، جس کیلئے ہم فاضلِ نوجوان جناب حافظ شاہد محمود صاحب (ام القریٰ پبلی کیشنز، گوجرانوالہ )کے شکرگزار ہیں جنہوں نے تخریج کی خدمات سر انجام دیں، اسی طرح ہم جناب محمد اسحاق زاہد صاحب (گلف ایئر، الخبر)کے بھی مشکور و ممنون ہیں جن کے تعاون سے یہ کتاب اس نئے انداز سے آپ کی خدمت میں پیش کی جارہی ہے ۔ فَجَزَاہُمُ اللّٰہُ خَیْراً فِي الدُّنْیَا وَ الْآخِرَۃ والسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہٗ ابو عدنان محمد منیر قمر نواب الدین 1424/4/12ھ / 2003/6/12ء ترجمان سپریم کورٹ ،الخبر وداعیہ متعاون ،مراکزِ دعوت و ارشاد الخبر، الظہران، الدمام (سعودی عرب)
x
صفحہعنوان
6حرفِ اوّل
6جنات اور جادو ایک حقیقت ہیں:
7جنات سے پناہ مانگنا اور مدد طلب کرنا شرک ہے:
7جادو سیکھنا اور سکھانا کفر ہے:
8جادو کرنا اور کروانا کفر ہے:
8جادو کرنے کی سزا:
8جادو گروں اور جنات و شیاطین کی مدد سے علاج کرانے کا حکم:
10عرضِ مؤلف
10سببِ تالیف:
13دشمنانِ دین و دولت کی پہچان :
15اپنا علاج خود کریں:
16تعویذ گنڈوں، جِنّات وآسیب اور مِرگی و سایہ کا علاج ودَم
16جنات کی اقسام:
17جِنّات کے رہنے کے مقامات:
17جِنّات کے منتشر ہونے کے اوقات:
18وقوعِ جِنّات وآسیب سے پہلے احتیاطی تدابیر:
19جِنّات و آسیب اور مِرگی و سایہ سے بچنے کی دعائیں اور طریقے:
22گھر میں داخل ہوتے وقت اﷲ کا ذکر کریں:
28تعویذ گنڈ ے، جِنّات وجَادُو، آسیب و مِرگی اورسایہ زائل کرنے کے متعدد علاج ودَم
28[1] اذان:
28[2] قرآنی آیات اور سورتیں:
30[3] اذکار اور دعائیں:
32[4] زجر و توبیخ:
33[5] طبّی علاج و دوائیں:
35[6] صدقہ و خیرات سے علاج:
35سِحر ( جادو) کا علاج ودَم
36وقوعِ سِحر (جادو) سے قبل احتیاطی تدابیر
36ذکر و دعا اور تلاوت وغیرہ:
37جادو کے علاجات اور دَم:
37[1] جادو والی چیز نکال کر ضائع و باطل کرنا:
38[2] جادو کے ذریعے داخل کیے گئے جِنّ کو نکالنا:
38[3] فصد کروانا یا سینگی لگوا کر خون نکلوانا:
39[4] جادو زائل کرنے کے علاجات و دَم :
46جادو کی مختلف اقسام اور ان کا علاج ودَم
46[1] تفریق و نزاع ڈالنے والے جادو کا علاج و دَم:
48ایک ضروری وضاحت:
49[2] محبت کے جادو (تِوَلہ) کا علاج :
50[3] سحرِ جنون و دیوانگی کا علاج و دَم:
51[4] تنہائی پسند ہونے کا جادو اور اسکا علاج ودَم:
52[5] خواب میں ڈرنے اور بیداری میں نا معلوم آوازیں سننے کا علاج ودَم:
54[6] سحرِ امراض یا جادوئی بیماریوں کا علاج ودَم:
55[7] سحرِ استحاضہ وسیلانِ رِحم کا علاج ودَم:
56[8] سحرِ بندش کا علاج ودَم:
58[9] جادوئی بانجھ پن اور نا قابلِ اولاد ہونے کاعلاج ودَم:
59[10] جادوئی سُرعتِ انزال کا علاج ودَم:
60[11] شادی میں رکاوٹ ڈالنے کے جادو کا علاج ودَم:
62نظرِ بد کا علاج و دَم
63نظر لگنے سے پہلے احتیاطی تدابیر :
65[1] نظرِ بد کا عملی علاج:
66[2] نظرِ بد کا دَم اور دعائیں :
67ملاحظہ :
68دَم شدہ پانی اورچند احتیاطی امور:
69جادو کے علاج کا قرآنی وظیفہ یا مجموعۂ آیاتِ سِحر
78جادو کا علاج کرنے والے بعض عامل حضرات کے پتے
78پاکستان میں:
79ہندوستان میں:
Flag Counter