’’ ہر قسم کی تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے ہمیں کھلایا ، پلایا اور ہمیں مسلمان بنایا۔‘‘لیکن اسکی سند کی صحت میں اختلاف ہے ۔ علّامہ البانی رحمہ اللہ نے اِسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [1]جبکہ شیخ عبد القادر الارنائووط نے اس حدیث کو ’’ حسن ‘‘ لکھا ہے۔[2]لہٰذا پہلی دعا کرنا ہی بہر حال بہتر ہے۔14 بیت الخلاء میں داخل ہونے لگیں تو یہ دعا ضرور کرلیں: (( اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَ الْخَبَائِثِ ))[3]’’اے اللہ ! میں خبیث جِنّوں اور خبیث جِننیوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔‘‘بعض روایات میں اس دعا کے شروع میں ’’بِسْمِ اللّٰہِ‘‘ کہنا بھی آیا ہے۔ [4]اور بیت الخلاء سے نکلتے وقت یہ کہیں:((غُفْرَانَکَ ))[5] ’’اے اللہ ! میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں۔‘‘15 جب کسی پر غصہ آجائے تو ((أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْم ))پڑھیں۔[6]