Maktaba Wahhabi

29 - 180
نے اب آپ کو میرا پتا بتایا ہے انہوں نے ہی مجھے کہا تھا کہ اس اونٹنی کو ذبح کر دو۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرانے لگے اور ان کا چہرہ صاف کرنے لگے اور پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دیہاتی کو اس اونٹنی کی قیمت ادا کی۔ (حیاۃ الصحابہ ص 584 ج 2)  ایک شخص سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے حاجب کے پاس آیا اور اس سے کہا: "معاویہ کو اطلاع کر دو کہ آپ کا باپ شریک اور ماں شریک بھائی دروازہ پر ہے۔" معاویہ رضی اللہ عنہ نے حاجب سے حال معلوم کر کے فرمایا کہ میں نے تو اس کو پہچانا نہیں۔ پھر کہا: اچھا بلا لو۔ جب یہ شخص سامنے پہنچا تو معاویہ نے اس سے کہا کہ تو میرا بھائی کس طرح ہے؟ اس نے کہا کہ میں آدم اور حوا کا بیٹا ہوں۔ یہ سن کر انہوں نے غلام کو حکم دیا کہ اس کو ایک درہم دے دو۔ اس نے کہا کہ اپنے بھائی کو جو کہ ماں اور باپ دونوں میں شریک ہے، آپ ایک درہم دے رہے ہیں! معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اگر میں اپنے ان سب بھائیوں کو جو آدم و حوا کی اولاد ہیں دینے بیٹھوں گا تو تیرے حصہ میں یہ بھی نہیں آئے گا۔(لطائف علمیہ، اردو ترجمہ کتاب الاذکیا)  سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ نے جب ہوش سنبھالا تو اپنے گھر کی درو دیوار پر اسلام کا پرتو فگن دیکھا چھوٹی عمر میں ہی دین سے بہت لگاؤ تھا۔ آپ رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسلام اور مسجد سے بے حد محبت تھی۔ آپ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ با
Flag Counter