ہےاور ثیبہ(مطلقہ یابیوہ) سےبصراحت اجازت لی جائے۔‘‘ [1]ایک دوسری حدیث سےمعلوم ہوتاہےکہ ایک خاتون،جن کانام خنساء بنت خذام ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےپاس آئیں اورکہا: میرا باپ میری شادی میرے چچا زاد بھائی سےکرنا چاہتاہےلیکن میں اسے پسند نہیں کرتی۔ کیامجھے ایسی شادی کوفسخ کرنے کاحق حاصل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:’’ہاں! تم اس نکاح کوفسخ کرسکتی ہو۔‘‘ جس پرخنساء نےکہا: میں اس سوال کےجواب سے یہ واضح کرناچاہتی تھی کہ ہمارے اولیاء ہماری مرضی کےبغیر ہم پرشادی مسلط نہیں کرسکتے، گو میں اپنے باپ کی بات اب مان لیتی ہوں اور اس شادی کی اجازت دیتی ہوں۔[2]3۔ اگر لڑکی کوباپ کی ناراضی کااندیشہ ہوتووہ نکاح کرنے میں جلد بازی نہ کرے بلکہ اپنے باپ کوراضی کرنےکی کوشش کرے، چاہے اس میں کافی وقت لگے لیکن اگر باپ