ذکر کیاتوانہوں نےکہا:انہوں نےسچ کہا: میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا ہے........۔ [1]اوراسی روایت کوعبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کےواسطے سےبھی(موصولا) ذکر کیا۔[2](خیال رہےکہ جہاں تک اس مسئلے کاتعلق ہے تورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےشروع شروع میں ایسا کرنے سےاس لیے منع فرمایا تھا تاکہ تین دن کےاندر اندر مساکین وغرباء میں گوشت تقسیم کیاجاسکے،لیکن جب اللہ تعالیٰ نےمسلمانوں کوفراوانی سےنوازا تو آپ نےگوشت کوذخیرہ کرنے اورکھانے کی اجازت دےدی۔)3۔ وہ واحد روایت جو(صحیح مسلم میں دوسری جگہ) موصول نہیں پائی گئی:ابوالعلاء بن شخیر سےروایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض حدیثیں بعض دوسری حدیثوں کومنسوخ کرتی ہیں۔ [3]جہاں تک معلّق روایات(وہ روایت کہ جس کی شروع کی سند محذوف ہو) کاتعلق ہےتو صحیح مسلم میں ان کی تعداد صرف بارہ ہےاور وہ ساری ساری زندگی سند کےساتھ، یعنی موصول بھی پائی گئی ہیں۔[4]