Maktaba Wahhabi

82 - 277
ہے یا مغالطہ دہی ہے۔ تفصیلی جواب مؤلف نے ینتابون کا ترجمہ’’ نوبت بنوبت آتے تھے‘‘ کیا ہے۔ یہ بہت ہی بڑی غلطی ہے۔ لغت میں انتیاب کے معنی توبت بنوبت آنے کے نہیں ہیں،بلکہ اس کے معنی مرۃ بعد اخریٰ یعنی پیاپے اور بار بار آنے کے ہیں ۔صراح میں ہے۔ انتیاب پیاپے آمد ن یقال فلا ن انتیاب القوم ای اتاھم مرۃ بعد اخریٰ۔ قاموس میں ہے۔ انتابھم انتیاببا اتاھم مرۃ بعد اخریٰ مرقاۃ شرح مشکوٰۃ میں ہے۔ یقال ناب المکان انتابہ اذا تردد الیہ مرۃ بعد اخریٰ۔ اسی وجہ سے نووی رحمۃ اللہ علیہ نے شرح صحیح مسلم میں لکھا ہے۔ قولہ بنتابون الجمعۃ ای یحضرونھا مطلب حدیث کا یہ ہے کہ صحابہ رضی الله عنہم نمازِ جمعہ پڑھنے کو اپنے اپنے گھر وں سے اور عوالی سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں باربار اور ہمیشہ آیا کرتے تھے۔ انتیاب کے معنی نوبت بنوبت آنا سمجھنا صریح غلطی ہے۔ ہاں تناوب کے معنی البتہ نوبت بنوبت آنے کے ہیں ۔ اسی وجہ سے جہاں نوبت بنوبت آنامقصود ہے۔ وہاں لفظ تناوب باب تفاعل سے مستعمل ہوا ہے نہ انتیاب۔ صحیح بخاری کے باب التناوب فی العلم میں کنا نتناوب النزول علی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ینزل یوم وانزل یوما اور باب فی فضل العشاء میں ہے۔عن ابی موسی قال کنت انا واصحابی الذین قدموا معی فی السفینۃ نزولا فی بقیع بطحان والنبی صلی اللہ علیہ وسلم بالمدینۃ فکان یتناوب النبی صلی اللہ علیہ وسلم عند صلوۃ العشاء کل لیلۃ نفر منھم الحدیث اور جہاں مرۃ بعد
Flag Counter