Maktaba Wahhabi

28 - 534
نقشہ بیروزگاری: قرض کے جال میں جکڑی معیشت نے ایک اور عفریت کو جنم دیا ہے جسے دنیا بیروزگاری کے نام سے جانتی ہے۔ یعنی ایسا شخص جو ہنر مند ہو ، باصلاحیت ہو رزق کمانے کی استطاعت رکھتا ہو ، وہ صرف اس لئے بیکار ہے اور اس کے گھر والے اس لئے غریب ہیں کہ سرمایہ دار زیادہ کمانے کی حرص میں انتہائی محدود افراد کو اجرت پر رکھتا ہے۔ اگرچہ بیروزگاری کے اور بہت سے اسباب ہیں لیکن ان سب میں ایک بات مشترک ہے کہ ان تمام اسباب نے سرمایہ دارانہ نظام کی کوکھ سے جنم لیا ہے۔ بیروزگاری کے عفریت سے ترقی پذیر ممالک (Developing Countries) سے کہیں زیادہ ترقی یافتہ ممالک(Developed Countries) متاثر ہیں ۔[1] نقشہ نجات کا راستہ : ان تمام معاشی و اقتصادی مسائل کا صرف ایک ہی حل ہے کہ اسلامی نظام معیشت کا نفاذ کیا جائے۔ اسلامی نظام معیشت کوئی خواب نہیں ، ایک حقیقت ہے، یہ نظام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک دور سے شروع ہوا، عمر فاروق  کے دور میں اپنے کمال کو پہنچا اور عثمان غنی  کے دور میں اس کے ثمرات و نتائج برآمد ہونا شروع ہوئے ، یہی وہ واحد نظام ہے جو پانچ سو سال کے طویل عرصہ تک اپنی مکمل آب
Flag Counter