Maktaba Wahhabi

233 - 402
پروفیسر قاضی مقبول احمد کی رحلت (پیدایش: 22 فروری 1937ء ،وفات: 20 مئی 2015ء) ہفت روزہ ’’اہلِ حدیث‘‘ میں پچھلے دنوں یہ افسوس ناک خبر نظر سے گزری کہ ہمارے دیرینہ دوست پروفیسر قاضی مقبول احمد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔إنا اللّٰہ وإنا إلیہ راجعون۔ قاضی صاحب مرحوم جدید و قدیم علوم سے آراستہ تھے۔انھوں نے کمال کا ذہنِ رسا پایا تھا۔ذہانت و فطانت کے لحاظ سے اﷲ تعالیٰ نے انھیں بہت سی صلاحیتوں سے نوازا تھا۔جس موضوع پر بات کرتے،الفاظ و دلائل کے انبار لگا دیتے۔کچھ مدت سے وہ تنہائی و خاموشی کو اختیار کر چکے تھے،گاہے گاہے ہفت روزہ ’’اہلِ حدیث‘‘ میں ان کے بڑے معلوماتی اور علمی و تحقیقی مضامین شائع ہوتے۔ قاضی صاحب اپنی جواں سالی سے لے کر بڑھاپے کے آثار نمودار ہونے تک انتہائی شگفتہ مزاج اور گفتار و رفتار میں ذوقِ سلیم کی پرکشش شخصیت کے مالک تھے۔ان علمی اوصاف اور کریمانہ اخلاق و اقدار کے باوجود ان کی طبع میں تواضع اور سادگی تھی۔انھوں نے کبھی شہرت اور نام و نمود کو قریب نہیں آنے دیا۔علمی وقار اور خود داری ہمیشہ ان کا مطمحِ نظر رہی۔ مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کے بانی حضرت مولانا سید محمد داود غزنوی کے انتقال سے قریباً ایک برس قبل لاہور موچی دروازے میں 4،3،2 اپریل 1962ء کو
Flag Counter