Maktaba Wahhabi

93 - 288
[بَابُ ذِکْرِ اجْتِمَاعِ مَلَائِکَۃِ اللَّیْلِ وَمَلَائِکَۃِ النَّہَارِ فِيْ صَلَاۃِ الْفَجْرِ وَصَلَاۃِ الْعَصْرِ جَمِیْعًا،وَدُعَائِ الْمَلَائِکَۃِ لِمَنْ شَہِدَ الصَّلَاتَیْنِ جَمِیْعًا۔][1] [نمازِ فجر و عصر میں رات اور دن کے سب فرشتوں کے جمع ہونے اور ان دونوں نمازوں میں حاضر سب لوگوں کے لیے فرشتوں کی دعا کے بیان کے متعلق باب]۔ امام ابن حبان کا اس پر تحریر کردہ عنوان یہ ہے: [ذِکْرُ اسْتِغْفَارِ الْمَلَائِکَۃِ لِمُصَلِّيْ صَلَاۃِ الْعَصْرِ وَالْغَدَاۃِ فِي الْجَمَاعَۃِ] [2] [نمازِ عصر وفجر با جماعت اد اکرنے والے کے لیے فرشتوں کے استغفار کا ذکر]۔ ہ:یہ بات تو واضح ہے،کہ فرشتے اذنِ الٰہی کے بغیر کسی کے لیے دُعا نہیں کرتے،تو پھر ان کی دعا کی قبولیت میں شک و شبہ کی گنجائش کیوں کر ہو سکتی ہے؟ اے رب کریم! ہمیں اور ہماری اولادوں کو زندگی کے آخری لمحات تک فرشتوں کی اس دعا سے محروم نہ ہونے دینا۔آمین یَا حَيُّ یَا قَیُّوْمُ۔ ۔ی۔ با جماعت فجر و عصر کا دیدارِ الٰہی کے اسباب میں سے ہونا امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے،کہ وہ بیان کرتے ہیں:
Flag Counter