Maktaba Wahhabi

97 - 288
مبحثِ دوم نمازِ باجماعت کی فرضیّت تمہید: جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنا عظیم ترین عبادات اور اللہ عزوجل کے قریب کرنے والے بہت بڑی شان والے اعمال میں سے ایک ہے۔اس کی فرضیّت پر کتاب وسنت کی متعدد نصوص دلالت کرتی ہیں۔توفیقِ الٰہی سے اس بارے میں ذیل میں گیارہ عنوانات کے تحت گفتگو کی جارہی ہے۔ ۔۱۔ رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرنے کا حکمِ ربانی اللہ عزوجل نے رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرنے کا حکم دیا ہے۔ارشادِ ربانی ہے: { وَ أَقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتُوا الزَّکٰوۃَ وَ ارْکَعُوْا مَعَ الرّٰکِعِیْنَ} 1[1] [اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو]۔ اس حکمِ ربانی[رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو] سے مراد یہ ہے،کہ نماز باجماعت ادا کرو۔اس سلسلے میں چار علمائے امت کے اقوال ملاحظہ فرمائیے:
Flag Counter