کردہ طریقہ کتنا آسان او رمختصر ہے گویا۔ ہلدی لگے نہ پھٹکڑی، رنگ چوکھا آئے۔ کے مصداقکیا اس کے باوجود بل بنانے والوں کا یہ کہنا کہ اس بل میں کوئی چیز خلاف شریعت نہیں ہے، صحیح ہے؟ سارا طریق کاراللہ کےبیان کردہ طریقے سے یکسر خلاف ہے، پھر بھی دعویٰ ہے کہ اس میں شریعت کےخلاف کچھ نہیں ہےوہی قاتل وہی شاہد وہی منصف ٹھہرےاقربا میرے کریں خون کا دعویٰ کس پربہرحال بل کے یہ چند بنیادی نکات ایسے ہیں جن کے رو سے یہ واضح ہے کہ یہ سارا بل الف سے لےکر ی تک قرآنی احکام اور نصوص شریعت کے یکسر خلاف ہے۔ اس کے بعد اس کی ایک ایک شق پربحث یکسر غیرضروری ہے۔ تاہم اگرضروری ہوا تو اس کی لغویت کو شق واربھی واضحکردیا جائے گا بعون اللہ وتوفیقہ﴿وَاِنْ تَعُوْدُوْا نَعُدْ، وَلَنْ تُغْنِيَ عَنْكُمْ فِئَتُكُمْ شَئًْا وَّلَوْ كَثُرَتْ﴾ [الانفال:19]عورت کے اصل مسائل اور ان کاحلحمایت کنندگان، یابانیان بل کی طرف سے کہا جارہا ہے کہ علماء اس کی مخالفت توکررہے ہیں لیکن کوئی متبادل حل پیش نہیں کررہے ہیں، توبات دراصل یہ ہے کہ بل میں جومسائل پیش کیے گئے ہیں، وہ عورت کے اصل مسائل ہیں ہی نہیں۔ سارے بل کی عمارت مفروضوں پرکھڑی کی گئی ہے، اس لئے یہ بلخشت اول چوں نہد معمار کج