Maktaba Wahhabi

حقوق نسواں اور حقوق مرداں

مؤلف: حافظ صلاح الدین یوسف

ناشر: المدینہ ریسرچ سنٹر، کراچی

سال شائع: 2016ء

نہیں آتا، اس میں عورتوں کے لیے برکتیں اورحکمتیں ہیں ان میں سب سے بڑی حکمت عورتوں کا معاشرتی تحفظ، ان کی عزت کی حفاظت اور خاندانی زندگی کااستحکام ہے۔ عورتوں کو ہر سطح تک تعلیم دی جاسکتی ہے، بشرطیکہ مذکورہ بالا مصلحتوں اورحکمتوں کو گزند نہ پہنچے اور یہ سب عورتوں کے فائدے کی خاطر ہے ان پر زیادتی نہیں۔ مخلوط اوریکساں نصاب پربحث کی ضرورت نہیں، اس کانفع نقصان سب کومعلوم ہے لیکن اگر تعلیم مخلوط نہ ہو توعورتوں کواختیار دیاجائے کہ وہ ہر شعبۂ تعلیم میں جسے وہ اپنے لیے مفید سمجھتی ہیں داخلہ لے لیں، یعنی ان سب شعبوں میں جو انہیں اپنے لیے مفید نظر آئیں یا معاشرے کے لیے مفید ہوں لیکن مخلوط ملازمتوں کا مسئلہ جدا ہے، مخلوط ملازمتوں کے سلسلے میں جوقباحتیں ہیں وہ ہر کسی کومعلوم ہیں۔ ظاہر ہے کہ عورتیں اپنے لیے جن مضامین کومفید خیال کریں گی ان میں اکثر ایسے ہوں گے جو مردوں کے لیے بیگانہ اورنامانوس ہوں گے، اس لیے اگر عورتوں کی تعلیم کانظام یکسر علیحدہ ہوگا تب جاکرانہیں فائدہ ہوگا۔ اس کاواحد علاج عورتوں کے لیے بالعموم الگ نصاب اور ایک الگ خواتین یونیورسٹی کا قیام ہے۔ مردوں اور عورتوں کے لیے یکساں نصاب کا فلسفہ غیرقدرتی اورغیرمعقول ہے۔ یہ بات اور ہے کہ آج کی دنیا میں اس غیر معقول فلسفے کو اپنایاجارہا ہے اگرچہ اس میں عورتوں کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے لیکن رواج عام کاغلبہ زبردست شے ہے، اس کے سامنے ہرکوئی دب جاتا ہے۔ اس رواج کو تبدیل کرنے کے لیے ایک معاشرتی انقلاب کی ضرورت ہے مگر ایسا انقلاب کوئی آسان کام نہیں، سب سےپہلے فکری تبدیلیوں کی ضرورت ہے اور یہ تبدیلیاں مغربی معاشرتی فلسفوں پر مسلسل ومنظم تنقید کرتے رہنے سے اور عملی تجربوں کے حوالے سے ان کے
x
صفحہعنوان
13عرض ناشر
22مقدمہ
29عرض مؤلف
33کچھ زیرنظر کتاب کے بارے میں :
36اسلام میں عورت کامقام
36عورت کے شرف ووقار کے تحفظ کے لئے اسلامی تعلیمات کاخلاصہ
44شادی سے قبل اور شادی کے بعد
48مرد اور عورت کے دائرہ کار کااختلاف
51مرد اور عورت کے درمیان بنیادی فرق
51معاشی کفالت کاذمے دار اورخاندان کا سربراہ
52عورت کے لئے پردے کاحکم
57وراثت میں عورت کانصف حصہ
58مرد کو ایک سے زیادہ چار تک شادیاں کرنےکی اجازت ہے
59مرد کاحق طلاق اور اس کی حکمت
62جدید ماہرین کا اعتراف
63مسئلہ شہادتِ نسواں اور مرد وعورت کے درمیان فرق واختلاف کی تین صورتیں
66خواتین کی تعلیم اور ملازمت کامسئلہ<mfnote>
70’’قوم کی نصف آبادی بیکار‘‘....افسانہ یاحقیقت<mfnote>
74عورت اورسیاست
80ضلعی حکومتوں کے نئے نظام میں عورتوں کی نمائندگی
81مملکت کی سربراہی
81مسلمان خواتین کے حل طلب ضروری مسائل کی ایک فہرست
86عورت اور مسئلہ ولایت نکاح
94حالات کی تبدیلی سے اجتہادی احکام تبدیل ہوسکتے ہیں نہ کہ منصوص احکام
96مغرب کی کامیابی، لادینیت کانہیں، مسلسل عمل اور علم وہنرکانتیجہ ہے
99مرد و عورت دونوں کے لئے ازدواجی زندگی کو پر مسرت اور خوشگوار بنانے کے لیے چند نہایت اہم نصیحتیں
104حقوقِ نسواں
106عورت کے ساتھ حسن معاشرت کی تاکید
109حسن معاشرت کے لیے چند رہنما اصول
1091۔ حق مہر کی ادائیگی
1102۔ خوبیوں پر نظر رکھی جائے
1113۔ کسی بھی اختلاف کو انا اور وقار کا مسئلہ نہ بنایا جائے
1114۔ بیویوں کو بھی اختلاف رائے اور مشورے کا حق دیں
1135۔ کسب معاش، یعنی سرمائے کی فراہمی مرد کی ذمے داری ہے
1166۔ خرچ میں اعتدال اور میانہ روی ضروری ہے
1217۔ بیوی کے لیے مناسب تفریحی مواقع فراہم کرنا
1268۔ بیوی کے ساتھ ظلم و زیادتی کا معاملہ نہ کرے
1309۔ عدل و انصاف کی تاکید
13410۔ خانگی امور میں تعاون
13511۔ محبت کا بھرپور اظہار
13912۔ عورت ہر حیثیت سے قابل احترام ہے
140بیوی گھر کی ملکہ اور گھر کی زینت ہے
141عورت، بیٹی اوربہن کی حیثیت سے
142مغرب میں عورت کی ذلت و خواری
14313۔ عورت بھی بہ حیثیت انسان کے مرد کے برابر ہے
145مرد کے بعض صلاحیتوں اور خصوصیات میں ممتاز ہونے کی حکمتیں
147عورت کو مارنے کی رخصت اور اس کی حکمت اور مطلب
15014۔ عورت کو منحوس سمجھنا غلط ہے
151نحوست کے تصور کی بنیاد
153عدم موافقت ہوسکتی ہے لیکن صرف اللہ کی مشیت سے
155بعض احادیث اور آثار سے مذکورہ مفہوم کی تائید
15715۔ بیوی کو عار نہ دلائے
15916۔ بیوی پر طاقت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالے
16017۔ مشاورت کا اہتمام کیا جائے
16218۔ مرد حسن باطنی کے ساتھ، ظاہری زیب و زینت کو بھی اختیار کرے
16619۔ مرد رات کا بیشتر حصہ گھر میں گزارے
16620۔ میاں بیوی کے درمیان راز کی باتیں دوستوں میں بیان نہ کی جائیں
16821۔ بیوی کو دینی تعلیمات سے آگاہ کیا جائے
16922۔ گھر سے باہر جانے کی اجازت دے، مگر...
17023۔ گھر کے اندر بھی عورت کی حفاظت کرے
17224۔ عورت کی خدمات کا اعترف کرے
172ایک کتاب کے فاضل مؤلف کی صراحت
182حقوقِ مرداں
184بیوی کے ذمے خاوند کے حقوق
185امہات المومنین کے لیے بیان کردہ احکام میں تمام مومنات کے لیے رہنمائی
190مشترکہ حقوق وہ حقوق جن کی ادائیگی میاں بیوی دونوں کے لیے ضروری ہے
204نیک بیوی کی صفات
2041۔ نیک بیوی کی پہلی صفت وہ صالحہ اور قانتہ ہو
2052۔ عورت ناشزہ نہ ہو اور اس کا مطلب
2073۔ خیر اور بھلائی کے کاموں میں خاوند کی فرماں بردار
2074۔ خاوند کا استقبال مسکراہٹ اور اچھے لباس میں کرے
2075۔ اپنی عصمت و آبرو کا پورا تحفظ کرے
2086۔ خاوند کے مال میں بے جا تصرف نہ کرے
2087۔ بچوں پر نہایت مہربان، خاوند کے مفادات کا خیال رکھنے والی
2108۔ خاوند کی خدمت و اطاعت کی اہمیت و تاکید
2109۔ خاوند جب بھی بیوی کو بلائے، بلا تاخیر اس کی خواہش پوری کرے
21110۔ انکار کرنے والی عورت پر فرشتے لعنت کرتے ہیں
21111۔ آسمان والا بھی ایسی عورت سے ناراض رہتا ہے
21212۔ معصیت میں خاوند کی اطاعت کی اجازت نہیں
21313۔ عورت مرد کی قوّامیت(حاکمیت) کو برداشت کرے
21414۔ کسی کے لیے بد دعا نہ کرے
21515۔ جنتی عورتوں کی صفات سے متصف
21616۔ قرآن کریم میں بیان کردہ مومنہ عورتوں کی صفات
21717۔ خاوند کو تسلی دینے والی
21918۔ صبر و ضبط کا نمونہ
220صبر و ضبط کا ایک مثالی نمونہ
22319۔ شکر گزار عورت
224اللہ کی اور خاوند کی ناشکری، ایک بڑا جرم اور اس کا نبوی حل
228رہن سہن میں نازو نعمت کے بجائے، تواضع اور سادگی پسندیدہ ہے
235مال و دولت کی فروانی، ہلاکت کا پیش خیمہ
236عورت نئے گھر میں نئے ماحول میں
2371۔ والدین کی ذمے داری
2392۔ مرد کے لیے حکمت و دانش کی ضرورت
2403۔ ساس کا کردار
2424۔ بیوی کا حسن کردار اور حسن تدبُّر
245ایک نہایت دلچسپ حکایت
249میاں بیوی کی رنجش میں میکے والوں کا کردار
252جنتی مردوں اور جنتی عورتوں کی صفات
254مخصوص حالات کے بغیر، ضبط و لادت کے سارے طریقے ناجائز ہیں
255کثرت اولاد یا قلتِ اولاد، اسلام نے کس کی ترغیب دی ہے؟
257ضبط ولادت کی تحریک، زنا کاری کو فروغ دینے کی استعماری مہم ہے
258بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا ہونے والے مسائل کا صحیح حل
261بیوی کا دینی جذبہ اور خاوند کی اطاعت
263عورت، اپنے غریب خاوند کو زکوٰۃ دے سکتی ہے
265بیوی انمول عطیہ ہے، عضو معطل نہیں
268خطبۂ حجۃ الوداع میں عورتوں کےبارے میں خصوصی ہدایات
270مرد کی حاکمیت کامسئلہ
274مسئلہ زیربحث میں افراط وتفریط کامظاہرہ
281فضول خرچی اور بخل کے درمیان اعتدال(میانہ روی) اور کفایت شعاری کی اہمیت
283بخیل خاوند کی بیوی کے لیے ایک اجازت
284حضرت فاطمہ اور حضرت اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما کے سبق آموز واقعات
289لڑکےیالڑکی کی پیدائش میں انسان بے اختیار ہے ناراض ہونے کا کوئی جواز نہیں
291لڑکی کی پیدائش کوبراسمجھنا، جاہلیت کی رسم ہے
292لڑکی کی بہتر ثابت ہوسکتی ہے
294عورت کی تعلیم وتربیت کامسئلہ
298طلاق اور اس کا طریقہ
302ایک اور ضروری وضاحت
303عورت کو اپنا رویہ صحیح رکھنا چاہیے
305عورت کا حقِّ خلع اور اس کے مسائل
307خلع کے چند ضروری مسائل
308عورت کی عفت وپاکیزگی کامفہوم
309تحفظ نسواں بل۔ نقد وتجزیہ اور متبادل حل
337عورت کے اصل مسائل اور ان کاحل
344عورتوں کی مشکلات کا ایک اور قرآنی حل۔ محلہ وار پنچائتیں
349امریکہ کے مخلوط اعلیٰ تعلیمی اداروں کی بابت امریکی ادارے کی سروے رپورٹ
351حرف آخر:
352مغربی معاشرے کی ایک جھلک
356عورت....اقبال کی نظر میں
358اے دخترِ اسلام
Flag Counter