Maktaba Wahhabi

خواتین اور شاپنگ

مؤلف: محمد اختر صدیق

ناشر: مکتبہ اسلامیہ، لاہور

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ اللہ تعالیٰ کے ہاں روئے زمیں پر سب سے زیادہ پسندیدہ مقام مساجد، جب کہ سب سے زیادہ ناپسندیدہ مقام بازار ہیں۔[1] ‘‘ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کو فرمایا: ’’ کوشش کر کہ تو بازار میں داخل ہونے والا پہلا انسان نہ ہو اور نہ ہی سب سے آخر میں نکلنے والا ہو کیونکہ بازار شیطان کا میدان(جنگ) ہیں جہاں وہ ہر وقت اپنا جھنڈا گاڑے رکھتا ہے۔[2] ‘‘ ان احادیث سے پتہ چلا کہ بازار اچھی جگہ نہیں ہے۔ اس لیے ہر مسلمان عورت او رمرد پر لازم ہے کہ وہ کم سے کم وقت بازار میں گزارے اور اگر بازار میں رہنا اس کی مجبوری ہے جیسے دکاندار وغیرہ تو وہ اپنے وقت کو قیمتی بنائے، اللہ تعالیٰ کو یاد رکھے اور اپنے کاروبار کو اپنے مالک کی یاد میں رکاوٹ نہ بننے دے البتہ وہ بہنیں جو محض خریداری کے لیے جائیں تو وہ بازار میں ٹہلنے کی بجائے جلد سے جلد فارغ ہوکر گھر واپس آجائیں کیونکہ وہ بہت جلد شیطان کے دھوکے میں آسکتی ہیں اس لیے کہ بازار تو اس کے خاص میدان ہیں اور یہی حکم مسلمان مردوں کے لیے بھی ہے۔ اس کے بعد ہم ان گزارشات کو اپنی بہنوں کی خدمت میں پیش کرنا چاہیں گے جن کے پیش نظر یہ مختصر کتابچہ ترتیب دیا گیا ہے۔
x
صفحہعنوان
5عرض مؤلف
10بازار کیسا مقام ہے؟
12محرم مرد کے ساتھ ہی بازار جائیے
12پردہ کا اہتمام 
15 نگاہوں کا جھکانا
17دکاندار سے بےباکانہ گفتگو سے احتراز کیجیے
18دکاندار کا سامنا صحیح انداز سے کیجئے
19مناسب وقت کا انتخاب کیجیے
20زیب وزینت ترک کر کے جائیے
21بازار میں اونچی آواز میں بات نہ کیجیے
21مناسب اشیاء اور مناسب لباس خریدئیے
23زیورات اور چوڑیوں کی پیمائش دینے میں احتیاط کیجئے
24درزی کو ماپ دینے کے مسئلہ میں شرعی حدود کی پاسداری کیجیے
25بازار میں احتیاط سے چلیے
25اوباش نوجوانوں سے محتاط رہیے
26خوشبو لگا کر نہ جائیے
27چیک کرنے کےلیے بھی خوشبو استعمال نہ کریں
27اونچی ایڑی والا جوتا مت پہنئے
28بازار میں مت بیٹھیے
28گاہکوں سے خالی دکان میں جانے سے بچئیے
29بازار کی چکا چوندمیں نمازوں کو ضائع نہ کیجیے
29خریداری میں فضول خرچی سے کام نہ لیجئے
30دیکھا دیکھی خریداری نہ کیجیے
31عیدالفطر اور عیدالاضحٰی کی خریداری کے متعلق خاص گزارش
31بازار جانے والوں کے لیے خوشخبری اور تحفہ
Flag Counter