Maktaba Wahhabi

خواتین اور شاپنگ

مؤلف: محمد اختر صدیق

ناشر: مکتبہ اسلامیہ، لاہور

ساتھ ہو۔[1] ‘‘ یعنی اگر اسے کسی مجبوری کی حالت میں اجنبی مرد کے پاس جانا ہی پڑے تو اپنے محرم کے ساتھ جائے جیسا کہ علاج یا کسی اور ضرورت کے لیےے۔ ساتویں گزارش زیب وزینت ترک کر کے جائیے ہم نے اس کتابچہ کے مقدمہ میں اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ ہماری اکثر بہنیں اپنے خاوند کے لیے تو زیب وزینت اختیار نہیں کرتی ہیں بلکہ گھر کے کام کاج کی وجہ سے میلے کپڑے،میلے ہاتھ اور بعض دفعہ پیاز، تھوم کے استعمال سے بد بودار ہاتھ لیے پھرتی ہیں لیکن جب بازار جانا ہو تو، خوب بن سنور کر اور آرائش وجمال کے تمام مراحل سے گزر کر گھر سے باہر نکلتی ہیں، یہ سوچ انتہائی خطرناک اور ناقابل فہم ہے۔ اے میری اسلامی بہن! اگر تجھے بازار جانا ہی ہے تو تجھ پر واجب ہے کہ زیب وزینت کو ترک کر دے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَقَرْ‌نَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّ‌جْنَ تَبَرُّ‌جَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَىٰ ۖ وَأَقِمْنَ الصَّلَاةَ وَآتِينَ الزَّكَاةَ وَأَطِعْنَ اللَّـهَ وَرَ‌سُولَهُ ۚ﴾[2] ’’اور اپنے گھروں میں قرار سے رہو اور قدیمی جاہلیت کے زمانےکی طرح اپنی زینت کا اظہار نہ کیا کرو۔ نماز ادا کرتی رہو۔ زکوٰۃ دیتی رہو اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرو۔‘‘
x
صفحہعنوان
5عرض مؤلف
10بازار کیسا مقام ہے؟
12محرم مرد کے ساتھ ہی بازار جائیے
12پردہ کا اہتمام 
15 نگاہوں کا جھکانا
17دکاندار سے بےباکانہ گفتگو سے احتراز کیجیے
18دکاندار کا سامنا صحیح انداز سے کیجئے
19مناسب وقت کا انتخاب کیجیے
20زیب وزینت ترک کر کے جائیے
21بازار میں اونچی آواز میں بات نہ کیجیے
21مناسب اشیاء اور مناسب لباس خریدئیے
23زیورات اور چوڑیوں کی پیمائش دینے میں احتیاط کیجئے
24درزی کو ماپ دینے کے مسئلہ میں شرعی حدود کی پاسداری کیجیے
25بازار میں احتیاط سے چلیے
25اوباش نوجوانوں سے محتاط رہیے
26خوشبو لگا کر نہ جائیے
27چیک کرنے کےلیے بھی خوشبو استعمال نہ کریں
27اونچی ایڑی والا جوتا مت پہنئے
28بازار میں مت بیٹھیے
28گاہکوں سے خالی دکان میں جانے سے بچئیے
29بازار کی چکا چوندمیں نمازوں کو ضائع نہ کیجیے
29خریداری میں فضول خرچی سے کام نہ لیجئے
30دیکھا دیکھی خریداری نہ کیجیے
31عیدالفطر اور عیدالاضحٰی کی خریداری کے متعلق خاص گزارش
31بازار جانے والوں کے لیے خوشخبری اور تحفہ
Flag Counter