Maktaba Wahhabi

خواتین اور شاپنگ

مؤلف: محمد اختر صدیق

ناشر: مکتبہ اسلامیہ، لاہور

’’عورت (پوری کی پوری) پردہ ہے جب وہ گھر سے نکلتی ہے تو اس پر شیطان جھانکتا ہے[1]۔‘‘ چوتھی گزارش دکاندار سے بےباکانہ گفتگو سے احتراز کیجیے ہماری بعض بہنیں خریداری کرتے ہوئے دکاندار کے ساتھ بے تکلف ہونے کی کوشش کرتی ہیں، وہ بہت نرم اور دل کو لبھانے والا انداز گفتگو اختیار کرتی ہیں، الفاظ کی ادائیگی میں بلا کی بناوٹ کا مظاہرہ کرتی ہیں اور منہ اور چہرے کے عجیب عجیب زاویے بناتی ہیں۔ شاید وہ سمجھتی ہیں کہ اس طرح دکاندار متاثر ہو کر ان کو سستے داموں چیز فروخت کر دے گا۔ ہم نہیں سمجھتے کہ وہ احساس کمتری کا شکار ہیں یا پھر دوسروں کو بے وقوف بنانے کے چکر میں خود بے وقوف بن جاتی ہیں کیونکہ بعض دکاندار دوستوں کے بقول خواتین عموماً مہنگے داموں چیزیں خرید لیتی ہیں کیونکہ وہ دکاندار سے جھگڑا کرتی ہیں، اس لیے وہ چیز کا ریٹ زیادہ بتاتے ہیں پھر اس میں سے کچھ کمی کر کے بھی وہ اچھا خاصا منافع کما لیتے ہیں۔ بہرحال اس تناظر میں ہم کہنا چاہیں گے کہ جو ہماری بہنیں خریداری کے لیے جائیں وہ فطرتی انداز میں دکاندار سے کام کی بات کریں اور کم سے کم گفتگو کریں۔ ان کی گفتگو کا انداز ایسا ہونا چاہئے جس سے قدرے کرختگی کا احساس نمایاں ہوتا ہو، تاکہ بیمار دل افراد ان میں دلچسپی نہ لے سکیں۔ اللہ تعالیٰ نے سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کو بھی یہ حکم فرمایا تھا اور ہر مسلمان عورت پر بھی لازم ہے کہ وہ اس پر عمل کرے۔
x
صفحہعنوان
5عرض مؤلف
10بازار کیسا مقام ہے؟
12محرم مرد کے ساتھ ہی بازار جائیے
12پردہ کا اہتمام 
15 نگاہوں کا جھکانا
17دکاندار سے بےباکانہ گفتگو سے احتراز کیجیے
18دکاندار کا سامنا صحیح انداز سے کیجئے
19مناسب وقت کا انتخاب کیجیے
20زیب وزینت ترک کر کے جائیے
21بازار میں اونچی آواز میں بات نہ کیجیے
21مناسب اشیاء اور مناسب لباس خریدئیے
23زیورات اور چوڑیوں کی پیمائش دینے میں احتیاط کیجئے
24درزی کو ماپ دینے کے مسئلہ میں شرعی حدود کی پاسداری کیجیے
25بازار میں احتیاط سے چلیے
25اوباش نوجوانوں سے محتاط رہیے
26خوشبو لگا کر نہ جائیے
27چیک کرنے کےلیے بھی خوشبو استعمال نہ کریں
27اونچی ایڑی والا جوتا مت پہنئے
28بازار میں مت بیٹھیے
28گاہکوں سے خالی دکان میں جانے سے بچئیے
29بازار کی چکا چوندمیں نمازوں کو ضائع نہ کیجیے
29خریداری میں فضول خرچی سے کام نہ لیجئے
30دیکھا دیکھی خریداری نہ کیجیے
31عیدالفطر اور عیدالاضحٰی کی خریداری کے متعلق خاص گزارش
31بازار جانے والوں کے لیے خوشخبری اور تحفہ
Flag Counter