Maktaba Wahhabi

خواتین اور شاپنگ

مؤلف: محمد اختر صدیق

ناشر: مکتبہ اسلامیہ، لاہور

دیکھیں جو کل چند بے پردہ بیبیاں اکبر حمیت قومی سے گڑ گیا پوچھا کہ تمہارا وہ پردہ کیا ہوا؟ کہنے لگیں وہ عقل پہ مردوں کی پڑگیا اور ایک انگریز نے امریکی پارلیمنٹ میں مسلمان معاشرے میں اپنا کلچر عام کرنے کی ترکیب کچھ اس طرح بتائی کہ اس نے کپڑے کا ایک ٹکڑا ایک ہاتھ میں پکڑا اور دوسرے میں قرآن مجید اور اس کپڑے کو قرآن مجید پڑ چڑھا دیا۔ ارکان پارلیمنٹ بولے یہ کیسی ترکیب ہے؟ اس نے کہا یہ مسلمان عورت کا حجاب ہے جسے اس کے چہرے سے کھینچ کر مسلمانوں کی کتاب قرآن مجید پڑ چڑھا دو تم کامیاب ہو جاؤ گے۔ آج ہم دیکھتے ہیں قرآن مجید کو مسلمانوں نے غلافوں میں بند جبکہ اپنی بہو بیٹیوں کے چہرے کھلے رکھے ہوئے ہیں۔ یہی ان کی ترقی ہے اور یہی یورپ چاہتا ہے۔ بدقسمتی یہ ہے کہ ہماری اکثر بہنیں تو پردہ کو ویسے ہی بوجھ اور پابندی تصور کرتی ہیں ۔ ان کے نزدیک پردہ کرنے والی خواتین دقیانوس ،قدامت پسند اور نہ جانے کن کن القاب کی مستحق ٹھہرتی ہیں؟ اور جو خواتین پردہ کرکے شاپنگ کرنے جاتی ہیں ان میں سے اکثر کی حالت انتہائی مضحکہ خیز ہوتی ہے ۔ وہ اپنے گھر، خاندان اور اہل محلہ کو دیکھ کر تو پردہ کرلیتی ہیں مگر جب بازار میں داخل ہوتی ہیں یا دکاندار کے سامنے ہوتی ہیں تو جلوہ نمائی شروع  ہو جاتی ہے۔ یا پھر ایسا پردہ کیا جاتا ہے جو بذات خود بے پردگی اور دل کشی کا باعث ہے مروجہ فیشن ایبل نقاب اور جدید برقعہ اسی کا مظہر ہے ۔ ابن عثیمین رحمۃ اللہ علیہ جو کہ سعودی عرب کے ممتاز عالم دین تھے، نے اس فیشن ایبل نقاب کو حرام قرار دیا ہے جس میں عورت مزید پرکشش نظر آتی ہے اور اس کے جسم کی بناوٹ نمایاں ہوجاتی ہے
x
صفحہعنوان
5عرض مؤلف
10بازار کیسا مقام ہے؟
12محرم مرد کے ساتھ ہی بازار جائیے
12پردہ کا اہتمام 
15 نگاہوں کا جھکانا
17دکاندار سے بےباکانہ گفتگو سے احتراز کیجیے
18دکاندار کا سامنا صحیح انداز سے کیجئے
19مناسب وقت کا انتخاب کیجیے
20زیب وزینت ترک کر کے جائیے
21بازار میں اونچی آواز میں بات نہ کیجیے
21مناسب اشیاء اور مناسب لباس خریدئیے
23زیورات اور چوڑیوں کی پیمائش دینے میں احتیاط کیجئے
24درزی کو ماپ دینے کے مسئلہ میں شرعی حدود کی پاسداری کیجیے
25بازار میں احتیاط سے چلیے
25اوباش نوجوانوں سے محتاط رہیے
26خوشبو لگا کر نہ جائیے
27چیک کرنے کےلیے بھی خوشبو استعمال نہ کریں
27اونچی ایڑی والا جوتا مت پہنئے
28بازار میں مت بیٹھیے
28گاہکوں سے خالی دکان میں جانے سے بچئیے
29بازار کی چکا چوندمیں نمازوں کو ضائع نہ کیجیے
29خریداری میں فضول خرچی سے کام نہ لیجئے
30دیکھا دیکھی خریداری نہ کیجیے
31عیدالفطر اور عیدالاضحٰی کی خریداری کے متعلق خاص گزارش
31بازار جانے والوں کے لیے خوشخبری اور تحفہ
Flag Counter