Maktaba Wahhabi

خواتین اور شاپنگ

مؤلف: محمد اختر صدیق

ناشر: مکتبہ اسلامیہ، لاہور

ہماری بہنیں اسلامی حدود وقیود کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سارا سارا دن بازراوں میں گھومتی پھرتی نظر آتی ہیں۔ دکانداروں سے بےباکانہ گفتگو میں وہ کوئی عار محسوس کرتی ہیں اور نہ ہی پردہ کاکوئی خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ کاش میری بہنیں اسلامی تعلیمات کو مد نظر رکھ کر بازار کارخ کرتیں! کیونکہ آوارہ منش اور اوباش نوجوانوں کا پہلا ہدف بازار ہی ہیں۔ وہ بھی عورتوں کی طرح اس مرض کا شکار ہیں کہ بن سنور کر بازار آتے ہیں اور سارا دن منہ اٹھائے لوگوں کی عزتوں پر ڈورے ڈالتے رہتے ہیں۔ یہ بیچارے کبھی کبھی جوتوں اور سینڈلوں کا مزا چکھتے ہیں اور کبھی گالیوں سے ان کی ضیافت ہوتی ہے مگر یہ بڑے مزے سے کہتے ہیں! کتنے شیریں ہیں تیرے لب کے رقیب گالیاں کھا کے بھی بے مزا نہ ہوا بعض اوقات یہ شیطانی نمائندے عزت مآب بہنوں کو اپنے پرفریب جال میں پھانس کر اسی قیمتی متاع سے محروم کردیتے ہیں جو ہر عورت کوزندگی میں فقط ایک ہی بار نصیب ہوتی ہے۔ پھر ان کی مجبوری کو اس قدر کیش کرتے ہیں کہ الحفیظ والامان۔ بعض بدبخت بازاروں کے اندر رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خواتین سے بدتمیزی اور چھیڑ خانی کرتے ہیں اورکئی دفعہ اس اذیت ناک صورت حال کے سامنے بعض خواتین کو بے بس ہوتے اور چیختے چلاتے بھی دیکھاگیا ہے مگر اس وقت ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا۔ چاہے میری معزز بہنیں مجھ سے اختلاف کریں مگر میں نے جو الفاظ لکھے ہیں وہ سوفیصد حقیقت پر مبنی ہیں اور اللہ تعالیٰ میری اس بات پر گواہ ہے۔
x
صفحہعنوان
5عرض مؤلف
10بازار کیسا مقام ہے؟
12محرم مرد کے ساتھ ہی بازار جائیے
12پردہ کا اہتمام 
15 نگاہوں کا جھکانا
17دکاندار سے بےباکانہ گفتگو سے احتراز کیجیے
18دکاندار کا سامنا صحیح انداز سے کیجئے
19مناسب وقت کا انتخاب کیجیے
20زیب وزینت ترک کر کے جائیے
21بازار میں اونچی آواز میں بات نہ کیجیے
21مناسب اشیاء اور مناسب لباس خریدئیے
23زیورات اور چوڑیوں کی پیمائش دینے میں احتیاط کیجئے
24درزی کو ماپ دینے کے مسئلہ میں شرعی حدود کی پاسداری کیجیے
25بازار میں احتیاط سے چلیے
25اوباش نوجوانوں سے محتاط رہیے
26خوشبو لگا کر نہ جائیے
27چیک کرنے کےلیے بھی خوشبو استعمال نہ کریں
27اونچی ایڑی والا جوتا مت پہنئے
28بازار میں مت بیٹھیے
28گاہکوں سے خالی دکان میں جانے سے بچئیے
29بازار کی چکا چوندمیں نمازوں کو ضائع نہ کیجیے
29خریداری میں فضول خرچی سے کام نہ لیجئے
30دیکھا دیکھی خریداری نہ کیجیے
31عیدالفطر اور عیدالاضحٰی کی خریداری کے متعلق خاص گزارش
31بازار جانے والوں کے لیے خوشخبری اور تحفہ
Flag Counter