Maktaba Wahhabi

خواتین اور شاپنگ

مؤلف: محمد اختر صدیق

ناشر: مکتبہ اسلامیہ، لاہور

عورت کب بازار جا سکتی ہے؟ یہ بات مسلّم ہے کہ قرون اولیٰ میں جو کہ امت اسلامیہ کے بہترین افراد کا عہد زندگانی اور مثالی معاشرہ تھا، عورتوں کی بازار آمد و رفت بہت ہی کم تھی۔ ام المؤمنین خدیجہ رضی اللہ عنہا مکہ کی مالدار خاتون تھیں، وہ بازار میں خود خرید و فروخت کرنے کی بجائے اپنا مال ایماندار تاجروں کو پیش کرتیں اور اپنے غلام کو امورِ تجارت پر نظر رکھنے کے لیے ساتھ بھیج دیتیں، حتی کہ ان کا مال سرور کائنات محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھی پیش کیا گیا، اس کی تفصیل کتب سیرت میں دیکھی جا سکتی ہے۔ اس وقت وہی عورت بازار نظر آتی تھی جو انتہائی مجبور ہوتی، اس کی ضروریات پوری کرنے والا کوئی مرد نہ ہوتا، وہ اپنے لیے یا اپنے بچوں کے لیے مجبوراً گھر سے نکلتی، بازار جاتی اور جلد سے جلد اپنا کام ختم کر کے واپس آ جاتی۔ اس لیے شاید ہم یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ عورت فقط ایک ہی حالت میں بازار جا کر خریداری وغیرہ کر سکتی ہے اور وہ یہ ہے کہ اسے کوئی ایسا مرد میسر نہ ہو جو اس کو بازار سے اشیائے ضرورت لا کر دے یا مرد تو ہو مگر اس کے لیے بازار جانا ناممکن ہو مثلاً: یہ کہ وہ گھر میں موجود نہ ہو، مریض ہو یا پاگل ہو، مطلوبہ چیز خریدنے کی اہلیت نہ رکھتا ہو یا پھر خرید و فروخت کے اصول و قواعد سے یکسر ناواقف ہو۔   ضروری نوٹ: اس کتابچہ میں جو گزارشات ذکر کی جا رہی ہیں ان میں سے بعض کا تعلق مردوں سے بھی ہے اگرچہ ہماری کاوش مسلمان بہنوں کے لیے خاص ہے۔
x
صفحہعنوان
5عرض مؤلف
10بازار کیسا مقام ہے؟
12محرم مرد کے ساتھ ہی بازار جائیے
12پردہ کا اہتمام 
15 نگاہوں کا جھکانا
17دکاندار سے بےباکانہ گفتگو سے احتراز کیجیے
18دکاندار کا سامنا صحیح انداز سے کیجئے
19مناسب وقت کا انتخاب کیجیے
20زیب وزینت ترک کر کے جائیے
21بازار میں اونچی آواز میں بات نہ کیجیے
21مناسب اشیاء اور مناسب لباس خریدئیے
23زیورات اور چوڑیوں کی پیمائش دینے میں احتیاط کیجئے
24درزی کو ماپ دینے کے مسئلہ میں شرعی حدود کی پاسداری کیجیے
25بازار میں احتیاط سے چلیے
25اوباش نوجوانوں سے محتاط رہیے
26خوشبو لگا کر نہ جائیے
27چیک کرنے کےلیے بھی خوشبو استعمال نہ کریں
27اونچی ایڑی والا جوتا مت پہنئے
28بازار میں مت بیٹھیے
28گاہکوں سے خالی دکان میں جانے سے بچئیے
29بازار کی چکا چوندمیں نمازوں کو ضائع نہ کیجیے
29خریداری میں فضول خرچی سے کام نہ لیجئے
30دیکھا دیکھی خریداری نہ کیجیے
31عیدالفطر اور عیدالاضحٰی کی خریداری کے متعلق خاص گزارش
31بازار جانے والوں کے لیے خوشخبری اور تحفہ
Flag Counter