مترجم: ابو عبداللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی مدنی
279
41- شریعت اسلامیہ کے مخالف کھیل کود اور تفریحی اشیاء کو حرام جاننا۔42- خرچ میں میانہ روی اپنانااور باطل طریقہ سے مال کھانے کو حرام جاننا۔43- بغض و حسد سے اجتناب۔44- لوگوں کی عزت و ناموس کی حرمت اور ان میں نہ پڑنے کا وجوب۔45- اللہ عز وجل کے لئے اخلاص عمل‘ اور ریاکاری سے اجتناب۔46- نیکی پر مسرت و شادمانی اور گناہ پر رنج و غم(کا احساس)۔47- توبۂ نصوح(خالص توبہ)سے ہر گناہ کا علاج کرنا۔48- تقرب الٰہی کے اعمال،اجمالی طور پریہ ہدی‘ قربانی اور عقیقہ ہیں[1]۔49- اولو الامر(ائمہ‘ امراء اور حکام)کی اطاعت۔50- ’جماعت‘ کے عقیدہ و منہج کی پابندی۔51- لوگوں کے درمیان انصاف سے فیصلہ کرنا۔52- بھلائی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا۔53- نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں باہمی تعاون۔54- شرم و حیا۔55- والدین کے ساتھ حسن سلوک۔56- صلہ رحمی(رشتہ جوڑنا)۔57- حسن اخلاق۔58- غلاموں کے ساتھ حسن سلوک۔59- غلاموں پر ان کے آقاؤں(مالکان)کے حقوق۔60- اہل و عیال اور بچوں کے حقوق کی ادائیگی۔