مترجم: ابو عبداللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی مدنی
343
خامساً:بدعات درج ذیل وجوہات کی بناپر مذموم ہیں:1- تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ وحی الٰہی کے بغیر انسانی عقلیں اپنی مصلحتوں کا ادراک نہیں کر سکتیں،اور بدعات کی ایجاد اس مصلحت کے منافی ہے۔2- شریعت اسلامیہ کامل و مکمل ہے،اس میں کسی قسم کی کمی وبیشی کی کوئی گنجائش نہیں۔3- بدعتی شریعت اسلامیہ کا معاند اور اس کا مخالف ہوتا ہے۔4- بدعتی خواہش پرست ہوتا ہے،کیونکہ عقل اگر پابند سنت نہ ہو تو خواہش پرستی کے سوا اس کے لئے کوئی چارہ نہیں۔5- بدعتی اپنے آپ کو شارع کے مرتبہ میں سمجھتا ہے،کیونکہ شارع ہی نے شریعت بنائی ہے اور اہل ایمان کو اس کے مطابق عمل کرنے کا مکلف بنایا ہے[1]۔چوتھا مسلک:بدعات کے اسباب:بدعات کے پنپنے،پھیلنے کے مختلف اسباب ہیں،چند اسباب درج ذیل ہیں:[2]۔1- جہالت:اور یہ سب سے بڑی بَلا ہے،اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:﴿وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ ۚ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَـٰئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا(٣٦)﴾[3]۔اور جس چیز کا تمہیں علم نہ ہو اس کے پیچھے نہ پڑو،کیونکہ کان،آنکھ اور دل ان میں سے ہر ایک سے پوچھ گچھ کی جانے والی ہے۔دوسری جگہ فرمایا:﴿قُلْ إِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّيَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَالْإِثْمَ وَالْبَغْيَ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَأَن