Maktaba Wahhabi

افواہوں کی شرعی حیثیت وجوہات، اقسام، اثرات

مؤلف: راشد حسن

ناشر: دار المعرفۃ، پاکستان

قاضی ابو مسعود نے اس آیت کی تفسیر میں قلم بند کیا ہے: یعنی نہ تو وہ مصیبت سے بچیں گے اور نہ ہی کبھی مقصود کو حاصل کریں گے۔[1] 13: جھوٹ باندھنے والے پر اللہ کی لعنت: اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا ۚ أُولَٰئِكَ يُعْرَضُونَ عَلَىٰ رَبِّهِمْ وَيَقُولُ الْأَشْهَادُ هَٰؤُلَاءِ الَّذِينَ كَذَبُوا عَلَىٰ رَبِّهِمْ ۚ أَلَا لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الظَّالِمِينَ﴾ (ہود: 18) ’’اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ تعالیٰ پر افترا باندھتا ہے؟ لوگ اپنے رب کے روبرو پیش کیے جائیں گے اور گواہان کہیں گے۔ یہی وہ لوگ جنہوں نے اپنے رب پر جھوٹ باندھا آگاہ رہیے ظالموں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے۔‘‘ شیخ سعدی نے اس آیت کی تفسیر میں تحریر کیا ہے: ’’اللہ تعالیٰ آگاہ فرما رہے ہیں کہ (اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھنے والے سے بڑا ظالم کوئی نہیں ) اس میں اللہ تعالیٰ کے بارے میں ہر جھوٹ بولنے والا شامل ہے اور ایسے لوگ تمام انسانوں میں سے سب سے بڑے ظالم ہیں ۔ (یہ لوگ اپنے رب کے روبرو پیش کیے جائیں گے)۔ تاکہ وہ انہیں ان کے ظلم کی سزا دیں جب وہ انہیں شدید سزا دینے کا فیصلہ فرمائیں گے تو (گواہان کہیں گے) یعنی وہ جو کہ افترا باندھتے اور جھوٹ بولنے کی گواہی دیں گے کہ (یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب پر جھوٹ باندھا آگاہ رہیے ظالموں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے) یعنی دائمی لعنت کیونکہ (اللہ تعالیٰ پر افترا باندھنے کی بنا پر) ظلم ان کا وصف لازم بن گیا ہے۔ (اس لیے ان کے عذاب میں ) تخفیف کی کوئی گنجائش نہیں ۔‘‘[2]
x
صفحہعنوان
9مقدمہ
11دیباچہ
13تمہید: اسلامی شریعت میں عزت و آبرو کے بنیادی حق کا تحفظ
14بنیادی حقوق:
16خلاصہ بحث:
17باب اوّل غلط افواہوں کے پھیلانے میں لوگوں کے مختلف کردار اور اسلامی شریعت میں اُن کے احکام کا بیان
18پہلا مبحث: افواہوں کے پھیلانے کا بیان
21جھوٹ اور ایک منافق کا کردار:
26جھوٹی اور بے اصل باتیں بیان کرنے کی سزا:
28خلاصہ بحث:
29دوسرا مبحث: افواہوں کو رواج دینے کا بیان
34تیسرا مبحث: افواہوں کی تصدیق کرنے کا بیان
42جھوٹ اور جھوٹے افواہوں کے نقصان
421: جھوٹ ایمان کے منافی ہے:
432: جھوٹ اور شرک کا باہمی تعلق:
443: جھوٹ کا منافقوں کی خصلتوں میں سے ہونا:
454: دروغ گوئی شیطان کا وصف:
465: جھوٹ کا باعث قلق واضطراب ہونا:
476: جھوٹ کا راہ ہدایت کی رکاوٹ ہونا:
488: جھوٹ کا تاجروں کو فاجر بنانے والی چیزوں میں سے ہونا:
489: جھوٹ کا گناہوں اور جہنم کی طرف لے جانا:
4910: کذاب کے لیے شدید اور طویل عذاب:
5011: جھوٹ کا خالی ازخیر ہونا:
5012: اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھنے کا برا انجام، فلاح سے محرومی:
5113: جھوٹ باندھنے والے پر اللہ کی لعنت:
5214: رو سیاہی اور جہنم میں داخلہ:
5215: خوشبوئے جنت سے محرومی:
5316: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ایسے شخص کے لیے بددعا:
5317: جھوٹی قسم کا گھروں کو اجاڑ دینا:
54افواہوں کو جنم دینا
64سزائے موت:
67سچ کے ثمرات و برکات
67سچ بولنے سے کیا ثمرات حاصل ہوتے ہیں ؟
80جھوٹ کے چند مثبت پہلو
81ان حالات میں جائز (جھوٹ) سے مراد:
82ان حالات میں جھوٹ کا استعمال بوقت مجبوری:
82اضطراری حالت میں جھوٹ کے جواز پر اتفاق:
84افواہوں کے نقصانات تاریخ کی نظر میں
85حضرت علی رضی اللہ عنہ پر قاتلانہ حملہ:
86اہل کوفہ کے دعوتی خطوط اور مسلم بن عقیل کا سفر کوفہ:
87افواہ حدیث کی نظر میں
87ان لوگوں کی بات پر کان لگانے کی سزا جو اسے پسند نہیں کرتے:
89بدگمانی سے بچو
93محدثین نے افواہوں کی سد ذراع کے لیے شرائط مرتب کیے
94ضعیف کی اقسام نقصان عدالت کی رُو سے:
95باب دوم لوگوں کی عیب جوئی کی حرمت کے ذریعے عزت و آبرو کی حفاظت و صیانت
96پہلا مبحث: لوگوں کو مطعون کرنے اور انہیں برا بھلا کہنے کا حکم
105دوسرا مبحث: غیبت کا حکم
110تیسرا مبحث: حکمراں طبقہ اور علمائے اسلام کے خلاف طعن و تشنیع کا حکم
117باب سوم عزت و آبرو کی ضروری اور بنیادی مصلحت کی حفاظت اور اس میں خلل اندازی کی سزا
118پہلا مبحث: حد قذف کا بیان
119قذف کی سزا:
122دوسرا مبحث: لوگوں کو مطعون کرنے کی سزا کا بیان
124تیسرا مبحث: امن عامہ پر اثر انداز ہونے والی افواہوں کی سزا
127باب چہارم ابلاغ اور مواصلات کے میدان میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عزت و آبرو کے بنیادی حق کا تحفظ
128پہلا مبحث: غلط افواہوں کے خلاف جنگ میں جدید ذرائع کی کوششوں کا بیان
132دوسرا مبحث: غلط افواہوں کی نشر و اشاعت سے جدید ذرائع ابلاغ کو دور رکھنے کے وسائل
137سوشل میڈیا اور فیس بک
141موبائل فون کے ذریعے افواہوں کو پھیلانا
1411: وقت کا رک جانا:
1432: شب عرفات:
1443: توبہ کی فضیلت:
1444: پانی سے گزرنا:
1445: محبت اور رنجش کا طریقہ:
1456: ماں کی عظمت:
147صحت خبر کی اہمیت
150تحقیق خبر کے اسلامی اصول:
158وقائع نگاری کے آداب
161صحافت اور ضمیر کی آواز
173تحریر و نگارش کے اخلاقی پہلو
175صحافت کیا ہے؟
185صحافت اور اسلام
187صحافت کا مقصد
191حرفِ آخر
Flag Counter