Maktaba Wahhabi

72 - 239
ملاقات کے وقت مدینہ منورہ کی خوشبو سے معطر ہوں۔ العیاذ باللہ! اگر مبالغات کا ذکر شروع ہو ہی گیا ہے، تو مناسب ہے کہ چند مزید مبالغہ آمیز اقوال ذکر کر دیئے جائیں۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کی شان میں گستاخی پر مبنی کسی بریلوی کا قول ہے : "میں نے بعض مشائخ کو کہتے سنا ہے، امام احمد رضا کو دیکھ کر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی زیارت کا شوق کم ہو گیا۔ [1] گزشتہ دو صدی کے اندر کوئی ایسا جامع عالم نظر نہیں آتا۔ "[2] ایک اور بریلوی مصنف ارشاد کرتے ہیں : "آپ کی علمی جلالت اور علمی کمال کی کوئی نظیر نہیں۔ امام احمد رضا صاحب اپنے علم اور اصابت رائے میں منفرد تھے۔ "[3] اور: "امام احمد رضا صاحب نے دین کی تعلیمات کو ازسرنو زندہ کیا۔ "[4] "فتاویٰ رضویہ میں ہزارہا مسائل[5] ایسے ہیں، جن سے علماء کے کان بھی آشنا نہیں۔ "[6] "اگر امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ علیہ فتاوی رضویہ کو دیکھ لیتے تو اس کے مؤلف کو اپنے جملہ اصحاب میں شامل فرما لیتے۔ "[7]
Flag Counter