Maktaba Wahhabi

انوار المصابیح بجواب رکعات تراویح

مؤلف: مولانا نذیر احمد رحمانی اعظمی

ناشر: ادارہ اشاعت قرآن و حدیث پاکستان

سال شائع: 1998

آٹھ رکعتیں سنت اور قابل عمل ہیں۔''(رکعات ص 1) چند بنیادی تنقیحات لیکن اس پوری کتاب میں مولانا نے یہ کہیں نہیں بتایا کہ حنفیہ جن بیس رکعتوں پر عامل ہیں فقہ حنفی کی رو سے ان کی نوعیت کیا ہے؟نیز ساڑھے بارے سو برس تک تمام دنیاء اسلام میں جن مسلمانانِ اہل سنت نے بیس سے زیادہ رکعتوں کو سنت سمجھا اور سنت سمجھ کر ہی ان پر عامل رہے تو کیا واقعی ان کا یہ سمجھنا حنفی مذہب کی رو سے بھی صحیح تھا؟کیا حنفیہ کے نزدیک جس طرح تراویح کی بیس رکعتیں مسنون ہیں۔اسی طرح بیس سے زائد رکعات بھی مسنون رہی ہیں۔ یہ ہیں وہ بنیادی تنقیحات جن سے ہمارے مولانا نے مصلحتا ًاغماض فرمایا ہے۔حالانکہ یہ تنقیحات نہایت ضروری ہیں۔ان تنقیحات کے فیصلے کے بعد آدھی بحث ختم ہو جاتی ہے۔ آیئے اب ہم آپ کو بتائیں کہ بیس اور بیس سے زائد رکعتوں کا حکم حنفی مذہب کی رو سے کیا ہے۔ تراویح کی رکعات اور حنفی مذہب حنفی مذہب میں صلوٰة تراویح کی حیثیت عام نوافل کی سی نہیں ہے۔یہ ان کے نزدیک سنتِ مؤکدہ ہے اور جس طرح نفس تراویح سنتِ مؤکدہ ہے۔اسی طرح اس کی بیس رکعات بھی سنتِ مؤکدہ ہیں۔مولانا عبدالحئی حنفی تحفتہ الاخیار میں لکھتے ہیں:۔ قد صرح اصحابنا بان التراویح سنة مؤکدة …… وصوحوا ایضا بان عشرین رکعة سنة مؤکدة ایضا۔(ص 15) اور سنت مؤکدہ کا حکم یہ ہے کہ عمداً اس کا ترک کر دینا گناہ اور موجب حرمانِ
x
صفحہعنوان
1ابتدائی گذارش
3سوانحی خاکہ مؤلف انوار مصابیح
9حنفی مذہب چھپانے کا راز
11چند بنیادی تنقیحات
11تراویح کی رکعات اور حنفی مذہب
16راز کھل گیا
17دعویٰ اوردلیل میں مطابقت نہیں
19تحقیقی جواب
26آٹھ رکعات کا ثبوت
27پہلی حدیث
27دوسری حدیث
28تیسری حدیث
30علما ء حنفیہ کی شہادت
37کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے تراویح کا کوئی عدد ثابت نہیں؟
39پسِ منظر
39منشاء کیا ہے؟
57دلائل اہلِ حدیث پر بحث
57پہلی دلیل پر بحث اور اس کا جواب
80تہجد اور تراویح کے فرق کی بحث
99''علامہ '' مئوی سے پہلا سوال
99''علامہ'' مئوی سے دوسرا سوال
100علامہ مؤی سے تیسرا سوال
103اہل حدیث کی دوسری دلیل پر بحث اور اس کے جوابات
148حنفی علما اور غیر حنفی علماء کی شہادتیں
153اہل حدیث کی تیسری دلیل پر بحث اور اس کا جواب
163دلائل اہلحدیث پر بحث ختم:
164احناف کے دلائل پر بحث
165اس حدیث کے ایک لفظ کے اظہار سے گریز:
166المصابیح میں اس روایت کے الفاظ یہ ہیں:
167اس حدیث کا احناف کے دعووں سے کوئی تعلق نہیں
167جماعت کے ساتھ بیس رکعت تراویح کو سنت نبویہ کہنا یکسر با طل ہے:۔
168حیرت انگیز بے باکی:۔
169حدیث ِ ابو شیبہ کے ضعف پر چند حنفی اور غیر حنفی علماء کی شہادتیں:۔
174اس اعتراض کا جواب:
221معرفت السنن والی روایت کی حقیقت:۔
227فرمان فاروقی کیا تھا؟
233فرمان فاروقی رضی اللہ عنہ سے جان چھڑانے کے لئے ''علامہ'' مئوی کا اضطراب
237اس کا جواب
271مرسل روایتوں کا جواب
286احناف کی تیسری دلیل پر بحث
328امام بخاری کی ایک جرح پر بحث کا جواب
331اصل موضوع پر گفتگو کرنے سے مولانا مئوی کا گریز
355بیس رکعت پر اجماع کی بحث کا جواب
400تنبیہہ خاص
415خاتمہ
Flag Counter