Maktaba Wahhabi

انوار المصابیح بجواب رکعات تراویح

مؤلف: مولانا نذیر احمد رحمانی اعظمی

ناشر: ادارہ اشاعت قرآن و حدیث پاکستان

سال شائع: 1998

272
ھذا الوجہ وقد صنف فی زمان مالک مؤطات کثیرة فی تخریج احادیثہ مثل کتاب ابن ابی ذئب وابن عیینہة والثوری و معمر(رکعات ص 63)۔ ج:شاہ صاحب کی اس عبارت میں ''ھل رای مالک ومن وافقہ'' اور ''من ھذا الوجہ'' کے فقرے خاص طور پرقابل توجہ ہیں۔شاہ صاحب نے یہ نہیں لکھا ہے کہ مؤطا میں جتنی روایتں ہیں وہ سب کی سب واقع میں اور تمام محدثین کے نزدیک صحیح ہیں بلکہ یہ لکھا ہے کہ امام مالک اور ان کے مقلدین کی رائے میں صحیح ہیں۔لہذا یہ قول ہم ''غیر مقلدوں'' پر حجت نہیں ہو سکتا۔نیز مؤطا کی مرسل اور منقطع روایتوں کی بابت شاہ صاحب نے یہ لکھا ہے کہ دوسرے طریق سے اس کی سند یں متصل ہیں اور اس ''اعتبار'' سے وہ صحیح ہیں یعنی ان کا متصل ہونا صحیح ہے،لیکن حدیث اور اصولِ حدیث کا ایک مبتدی طالب علم بھی جانتا ہے کہ صرف ''اتصال'' ثابت ہو جانے سے کسی روایت کا ''صحیح'' اور مقبول ہونا لازم نہیں آتا۔کتنی ہی روایتں ہیں جو ''متصل'' ہیں،مگر ضعیف اور مردود ہیں پس یزید بن رومان کے زیر بحث اثر پر ''منقطع'' ہونے کا جو اعتراض کیا گیا ہے اس سے صرف انقطاع کی علت کا اظہار مقصود نہیں ہے بلکہ اس اعتراض کا منشا یہ ہے کہ درمیان سے جو راوی ساقط ہے اس کی ذات بھی مجہول ہے اور اس کے اوصاف و احوال بھی مجہول ہیں اس لئے جب تک راوی کی ذات معلوم نہ ہو اس کی عدالت اور حفظ و ضبط وغیرہ تمام شرائط صحت متحقق نہ ہو ں یہ روایت صحیح اور حجت نہیں ہو سکتی۔
x
صفحہعنوان
1ابتدائی گذارش
3سوانحی خاکہ مؤلف انوار مصابیح
9حنفی مذہب چھپانے کا راز
11چند بنیادی تنقیحات
11تراویح کی رکعات اور حنفی مذہب
16راز کھل گیا
17دعویٰ اوردلیل میں مطابقت نہیں
19تحقیقی جواب
26آٹھ رکعات کا ثبوت
27پہلی حدیث
27دوسری حدیث
28تیسری حدیث
30علما ء حنفیہ کی شہادت
37کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے تراویح کا کوئی عدد ثابت نہیں؟
39پسِ منظر
39منشاء کیا ہے؟
57دلائل اہلِ حدیث پر بحث
57پہلی دلیل پر بحث اور اس کا جواب
80تہجد اور تراویح کے فرق کی بحث
99''علامہ '' مئوی سے پہلا سوال
99''علامہ'' مئوی سے دوسرا سوال
100علامہ مؤی سے تیسرا سوال
103اہل حدیث کی دوسری دلیل پر بحث اور اس کے جوابات
148حنفی علما اور غیر حنفی علماء کی شہادتیں
153اہل حدیث کی تیسری دلیل پر بحث اور اس کا جواب
163دلائل اہلحدیث پر بحث ختم:
164احناف کے دلائل پر بحث
165اس حدیث کے ایک لفظ کے اظہار سے گریز:
166المصابیح میں اس روایت کے الفاظ یہ ہیں:
167اس حدیث کا احناف کے دعووں سے کوئی تعلق نہیں
167جماعت کے ساتھ بیس رکعت تراویح کو سنت نبویہ کہنا یکسر با طل ہے:۔
168حیرت انگیز بے باکی:۔
169حدیث ِ ابو شیبہ کے ضعف پر چند حنفی اور غیر حنفی علماء کی شہادتیں:۔
174اس اعتراض کا جواب:
221معرفت السنن والی روایت کی حقیقت:۔
227فرمان فاروقی کیا تھا؟
233فرمان فاروقی رضی اللہ عنہ سے جان چھڑانے کے لئے ''علامہ'' مئوی کا اضطراب
237اس کا جواب
271مرسل روایتوں کا جواب
286احناف کی تیسری دلیل پر بحث
328امام بخاری کی ایک جرح پر بحث کا جواب
331اصل موضوع پر گفتگو کرنے سے مولانا مئوی کا گریز
355بیس رکعت پر اجماع کی بحث کا جواب
400تنبیہہ خاص
415خاتمہ
Flag Counter