Maktaba Wahhabi

44 - 83
فرشتے دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں۔ حضرت عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جب تک کوئی مسلمان مجھ پر درود بھیجتا رہتا ہے اس وقت تک فرشتے اس کے لئے دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں اب جو چاہے کم پڑھے ، جو چاہے زیادہ پڑھے۔‘‘ (فضل صلاۃ علی النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جب کوئی شخص مجھے سلام کہتا ہے تو اللہ تعالی میری روح واپس لوٹاتا ہے اور میں (اس سلام کا) جواب دیتا ہوں۔‘‘( فضل صلاۃ علی النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم) ٭ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سلام کہنے والے کو سلام کا جواب دیتے ہیں۔
Flag Counter