Maktaba Wahhabi

لشکر اسامہ رضی اللہ عنہ کی روانگی

مؤلف: ڈاکٹر فضل الٰہی

-۱۲- احتساب سے کوئی بھی مستثنیٰ نہیں اس واقعہ سے حاصل ہونے والے اسباق میں سے ایک یہ ہے،کہ کوئی شخص خواہ کتنے ہی بلند مرتبے پر فائز ہو،کتنے ہی علم و فضل والا ہو،کتنا ہی عزیز اور قریبی ہو،جب اس کی کوئی بات یا عمل کتاب و سنت کے خلاف ہو،تو وہ احتساب سے مستثنیٰ نہیں ہوسکتا۔فاروق اعظم کا صدیق اکبر کی خدمت میں انصار کا یہ پیغام پہنچانا،کہ لشکر کی امارت سے اسامہ رضی اللہ عنہم کو معزول کرکے کسی زیادہ عمر رسیدہ شخص کو لشکر کا امیر متعین کردیا جائے،ایک ایسا عمل تھا،جو احتساب کی زد میں آتا تھا اور اس عمل کے کرنے والے کا مرتبہ کسی سے مخفی نہیں تھا اور نہ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ ان کی شان سے ناواقف تھے۔ فاروق اعظم رضی اللہ عنہ وہ بلند مرتبہ شخص تھے،جن کے بارے میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’تم سے پہلے بنی اسرائیل میں انبیا کے علاوہ کچھ لوگ ایسے بھی تھے،جن سے کلام کیا جاتا تھا۔میری امت میں اس مرتبے پر اگر کوئی فائز ہے،تو وہ عمر ہے۔‘‘[1] رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بھی ارشاد فرمایا: ’’مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے!ٍجب کبھی
x
صفحہعنوان
5پیش لفظ
9کتاب کا خاکہ:
9شکر و دعا:
11مبحث اوّل : ابوبکر کا جیش اسامہ رضی اللہ عنہما روانہ کرنا
11تمہید:
13آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا لشکر ِاسامہ رضی اللہ عنہ تیار کرنا:
13امارت اسامہ رضی اللہ عنہ پر اعتراض کرنے والوں پر اظہارِ خفگی:
14آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کے باعث لشکرکا جرف <mfnote> میں رکنا:
15اسامہ کی روانگی کے لیے ابوبکر رضی اللہ عنہما کا حکم:
15لشکرروکنے کے لیے صحابہ کی درخواست:
16صدیق رضی اللہ عنہ کا درخواست قبول کرنے سے انکار:
16اسامہ رضی اللہ عنہ کی مدینہ طیبہ واپسی کی التجا:
16انصار کی امیرِ لشکر تجربہ کار شخص مقرر کرنے کی درخواست:
17بارگاہِ صدیقی سے دونوں درخواستیں مسترد:
18ابوبکر رضی اللہ عنہ کا لشکر کو الوداع کرنے کے لیے نکلنا:
18ابوبکر کی طرف سے عمر رضی اللہ عنہما کو مدینہ طیبہ میں رکھنے کی درخواست:
19ابوبکر رضی اللہ عنہ کی لشکر کو دس نصیحتیں:
20ابوبکر کی اسامہ رضی اللہ عنہما کو نصیحت:
20جیش اسامہ رضی اللہ عنہ کی کامیاب واپسی:
23مبحث دوئم : جیش اسامہ رضی اللہ عنہ کی روانگی میں دروس اور نصیحتیں
23تمہید:
24-۱- حالات میں تغیر و تبدل کا ہونا
30-۲- مشکلات کا اہل ایمان کو دینی کاموں سے نہ روکنا
36-۳- دعوتِ اسلامی کا کسی ایک کے ساتھ وابستہ نہ ہونا
40-۴- اتباعِ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی فرضیت
47-۵- اتباع نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں جلدی کرنے کی فرضیت
49-۶- مسلمانوں کی نصرت کا اتباع نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے وابستہ ہونا
55-۷- نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کوئی معصوم نہیں
61-۸- اکثریت کی خلافِ نص رائے کی کوئی حیثیت نہ ہونا
67-۹- سچے مسلمانوں کے درمیان اختلاف رائے
70-۱۰- جھگڑے نمٹانے کے لیے کتاب و سنت کی طرف رجوع
74-۱۱- حق کے سامنے سرِ تسلیم خم کرلینا
79-۱۲- احتساب سے کوئی بھی مستثنیٰ نہیں
84-۱۳- بعض اوقات احتساب میں سختی سے کام لینا
90-۱۴- دعوت کے مطابق عمل
97-۱۵- خدمتِ اسلام میں نوجوانوں کا عظیم الشان کردار
97کتابتِ وحی:
98قرآن کریم میں مہارت:
100سنت مطہرَّہ کی روایت:
101منصب قضاء اور علم و فضل:
103جہاد فی سبیل اللہ میں حصہ:
105حکومتِ اسلامیہ کے انتظامی اُمور:
107-۱۶- جہادِ اسلامی کی حقیقی صورت
117حرفِ آخر
117خلاصہ کتاب:
118اپیل:
Flag Counter