Maktaba Wahhabi

دبستان حدیث

مؤلف: محمد اسحاق بھٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ

سال شائع: 2008

182
مولانا عبدالرحمٰن مبارک پوری ہندوستان کے صوبہ یوپی کے ضلع اعظم گڑھ کا ایک مشہور قصبہ مبارک پور ہے۔ اس قصبے کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ یہ طویل مدت سے علم اور اصحاب علم کے مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس میں ایک انصاری خاندان آباد ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے علم کے ساتھ عمل کی نعمت عظمیٰ بھی عطا فرمائی ہے۔ اس خاندان کی جس عالی قدر شخصیت کے متعلق ان سطور میں چند گزارشات پیش کرنا مقصود ہے، ان کا اسم گرامی حضرت مولانا محمد عبدالرحمٰن تھا اور کنیت ابو العلیٰ تھی۔ والد کا نام نامی حافظ عبدالرحیم اور جد امجد کا حاجی شیخ بہادر تھا۔ حاجی شیخ بہادر دیانت واتقا کے اعتبار سے اس قصبے کے ممتاز فرد تھے۔[1] حافظ عبدالرحیم مبارک پوری حاجی شیخ بہادر کے صاحبزادے حافظ عبدالرحیم تھے، انھیں بھی بارگاہ خدا وندی سے ممتاز مقام و دیعت فرمایا گیا تھا۔ وہ ”بڑے حافظ صاحب “کے عرف سے معروف تھے۔ انھوں نے قرآن مجید قرات و تجوید کا علم قاضی امام الدین جون پوری سے حاصل کیا تھا جو اپنے عہد اور علاقے میں اس فن کے بہت بڑے عالم تھے۔ پھر اس مرتبہ کمال کو پہنچے کہ جب تک مبارک پور اور اس کے قرب وجوار کا کوئی شخص حفظ قرآن کے بعد حافظ عبدالرحیم کو قرآن مجید نہ سنا لیتا، اسے پورا حافظ قرآن نہیں قراردیا جاتا تھا۔اس اعتبار سے کہنا چاہیے کہ اس عہد میں اس نواح کے تمام حفاظ ان کے شاگرد تھے۔[2] حافظ عبدالرحیم اپنے علاقے کے مشہور طبیب بھی تھے اور نامور عالم دین بھی۔ انھوں نے حدیث و فقہ، منطق و فلسفہ اور صرف و نحو وغیرہ علوم مروجہ اپنے دور کے مشاہیر اساتذہ سے حاصل کیے تھے، جن میں قاضی محمد مچھلی شہری، مولانا محمد فیض اللہ مؤی اورملامحمدحسام الدین مؤی کے اسمائے گرامی خاص طور سے لائق تذکرہ ہیں۔ مؤخر الذکر دونوں حضرات کے سامنے انھوں نے غازی پور کے مدرسہ چشمہ رحمت میں زانوئے شاگردی طے کیے تھے۔ حصول علم کے بعد حافظ عبدالرحیم مبارک پوری نے مبارک پور میں خود سلسلہ تدریس جاری
x
صفحہعنوان
7حرف اوّل
9حدیث اور اہلحدیث
19حرفے چند
27حضرت میاں سید نذیر حسین دہلوی رحمۃ اللہ علیہ
107حضرت میاں صاحب کے گیارہ تلامذہ کرام
109مولانا شمس الحق عظیم آبادی
144مولانا عبدالعزیز رحیم آبادی
182مولانا عبدالرحمٰن مبارک پوری
216مولانا محمد بشیر فاروقی سہسوانی
226مولانا ابو سعید شرف الدین دہلوی
231مولانا ابوعبدالرحمٰن محمد پنجابی
237مولانا ابو محمد ابراہیم آروی
246مولانا محمد حسین لکھوی
249مولانا عبدالغفار نشر مہدانوی
251مولانا رفیع الدین شکرانوی
252مولانا فقیر اللہ مدراسی
255دیگر چوبیس خوش بخت خدام حدیث
257مولانا عبداللہ صدیقی الٰہ آبادی
259نواب سید صدیق حسن خاں
286سید ابو الخیر احمد برق حسنی لکھنوی
289مولانا عبدالقادر لکھوی
292مولانا عطاء اللہ لکھوی
298مولانا محمد یونس دہلوی
305مولانا عبدالجبار کھنڈیلوی
312مولانا عبدالحق ہاشمی
321مولانا عبدالغفار حسن
351مولانا سلطان محمود
354مولانا عبدالحق شہید
357مولانا ابو الفضل عبدالحنان علوی
359مولانا ابو الحسنات علی محمد سعیدی
367حافظ احمداللہ بڈھیمالوی
377مولانا عبداللہ (گوجرانوالہ)
382مولانا ابو البرکات احمد
394حافظ عبدالغفورجہلمی
424مولانا عبدالغفار رضامرانی
445مولانا محمود احمد میر پوری
452مولانا عبدالرشید لداخی ندوی
459حافظ عبدالقہار سلفی دہلوی
462حافظ محمد الیاس سلفی
464مولانا عبدالصمدرؤف
469حافظ عبدالرحمٰن گوہڑوی
475موجودین۔۔۔چوبیس عالی ہمت حضرات
476مولانامحمدرفیق اثری
482مولانا محمد علی جانباز
489مولانا عبدالرشید مجاہد آبادی
521مولانا عبداللہ امجد چھتوی
529مفتی عبید اللہ خاں عفیف
537حافظ عبدالمنان نور پوری
553حافظ عبدالستار حماد
577حافظ صلاح الدین یوسف
588مولانا ابو الاشبال احمد شاغف
594مولانا اللہ یار خاں
598مولانا عبدالسلام رحمانی
608ڈاکٹر صہیب حسن
614ڈاکٹر سہیل حسن
617ڈاکٹر عبدالعلیم بستوی
621مولانا صلاح الدین مقبول احمد
633پروفیسر محمد اقبال کیلانی
638پروفیسر سعیدمجتبیٰ سعیدی
642حافظ محمد بنیامین طور
646حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی
653ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد
660مولانا محمود احمد غضنفر
664مولانا عبدالرشید اٹاروی
667مولانا عبدالرشیدضیاء
669پروفیسر محمد اکرم نسیم ججہ
Flag Counter