Maktaba Wahhabi

دبستان حدیث

مؤلف: محمد اسحاق بھٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ

سال شائع: 2008

257
مولانا عبداللہ صدیقی الٰہ آبادی ارض ہند کے تیرھویں صدی ہجری کے معروف علماء میں سے ایک عالم دین کا نام نامی مولانا عبداللہ صدیقی محمدی تھا جو صوبہ یوپی کے شہر الٰہ آباد سے چند میل کے فاصلے پر موضوع مؤ میں پیدا ہوئے اور وہیں نشوونما پائی۔حضرت مولانا شمس الحق عظیم آبادی کی تصنیف تذکرۃ النبلاء کے حوالے سے سید حکیم عبدالحئی حسنی نے نزہۃ الخواطر کی آٹھویں جلد میں ان کا تذکرہ کیا ہے۔انھوں نے لکھا ہے کہ مولانا عبداللہ الٰہی آبادی اپنے عہد کے کبار علماء میں سے تھے اور مشہور محدث اور شیخ تھے۔ابتدائی تعلیم اپنے علاقے کے اصحاب علم سے حاصل کی۔پھر دہلی کا عزم کیا اور حضرت شاہ محمد اسحاق صاحب کے حلقہ درس میں شامل ہوئے اور ان سے کتب حدیث پڑھیں۔متعدد متد اول درسی کتابیں مع حواشی وتعلیقات کے اپنے ہاتھ سے لکھیں۔ان کی تدریسی خدمات کم ہیں اور تصنیفی خدمات کا دائرہ وسیع ہے۔بعض تصانیف کے مندرجات بے حد شیریں اور بعض کے ترش ہیں۔ظواہر نصوص پر عمل پیرا تھے اور اپنے مخالفوں کی سخت الفاظ میں تردید کرتے تھے۔یعنی حنفیہ، مالکیہ، شافعیہ، اور حنبلیہ کی مخالفت میں انتہائی تیز تھے۔اسی طرح صوفیاء کے طرق اربعہ قادریہ، مجددیہ، نقشبندیہ اور چشتیہ کی نسبت ان کے نزدیک بدرجہ غایت ناپسندیدہ تھی۔ ان کی تصانیف میں مندرجہ ذیل کتابیں شامل ہیں: 1۔أليم الزغرب في لغات الحديث المنتخب: یہ کتاب حروفِ معجم کے انداز میں مرتب کی گئی ہے۔ 2۔العروة الوثقيٰ لمنبع سنة سيد الوريٰ: حدیث کی یہ کتاب فقہی ترتیب کے مطابق مرتب کی گئی ہے۔ 3۔عمدة الصلاة وفائز النجاة:یہ صرف مسائل نماز پر مشتمل ہے۔ 4۔ اعتصام السنة وقامع البدعة:اس کتاب کے دو باب ہیں۔ایک باب میں آیاتِ قرآنی بیان کی گئی ہیں اور ایک میں احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم۔یہ کتاب 1271ھ میں تصنیف کی گئی۔ 5۔ النبراس المنير لصلاة الدياجير: 6۔ معين الأبرار على الصلاة في الليل والنهار:اس کتاب میں قرآنِ مجید کی وہ آیات جمع کردی گئی ہیں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رات اور دن کی نمازوں میں پڑھا کرتے تھے۔
x
صفحہعنوان
7حرف اوّل
9حدیث اور اہلحدیث
19حرفے چند
27حضرت میاں سید نذیر حسین دہلوی رحمۃ اللہ علیہ
107حضرت میاں صاحب کے گیارہ تلامذہ کرام
109مولانا شمس الحق عظیم آبادی
144مولانا عبدالعزیز رحیم آبادی
182مولانا عبدالرحمٰن مبارک پوری
216مولانا محمد بشیر فاروقی سہسوانی
226مولانا ابو سعید شرف الدین دہلوی
231مولانا ابوعبدالرحمٰن محمد پنجابی
237مولانا ابو محمد ابراہیم آروی
246مولانا محمد حسین لکھوی
249مولانا عبدالغفار نشر مہدانوی
251مولانا رفیع الدین شکرانوی
252مولانا فقیر اللہ مدراسی
255دیگر چوبیس خوش بخت خدام حدیث
257مولانا عبداللہ صدیقی الٰہ آبادی
259نواب سید صدیق حسن خاں
286سید ابو الخیر احمد برق حسنی لکھنوی
289مولانا عبدالقادر لکھوی
292مولانا عطاء اللہ لکھوی
298مولانا محمد یونس دہلوی
305مولانا عبدالجبار کھنڈیلوی
312مولانا عبدالحق ہاشمی
321مولانا عبدالغفار حسن
351مولانا سلطان محمود
354مولانا عبدالحق شہید
357مولانا ابو الفضل عبدالحنان علوی
359مولانا ابو الحسنات علی محمد سعیدی
367حافظ احمداللہ بڈھیمالوی
377مولانا عبداللہ (گوجرانوالہ)
382مولانا ابو البرکات احمد
394حافظ عبدالغفورجہلمی
424مولانا عبدالغفار رضامرانی
445مولانا محمود احمد میر پوری
452مولانا عبدالرشید لداخی ندوی
459حافظ عبدالقہار سلفی دہلوی
462حافظ محمد الیاس سلفی
464مولانا عبدالصمدرؤف
469حافظ عبدالرحمٰن گوہڑوی
475موجودین۔۔۔چوبیس عالی ہمت حضرات
476مولانامحمدرفیق اثری
482مولانا محمد علی جانباز
489مولانا عبدالرشید مجاہد آبادی
521مولانا عبداللہ امجد چھتوی
529مفتی عبید اللہ خاں عفیف
537حافظ عبدالمنان نور پوری
553حافظ عبدالستار حماد
577حافظ صلاح الدین یوسف
588مولانا ابو الاشبال احمد شاغف
594مولانا اللہ یار خاں
598مولانا عبدالسلام رحمانی
608ڈاکٹر صہیب حسن
614ڈاکٹر سہیل حسن
617ڈاکٹر عبدالعلیم بستوی
621مولانا صلاح الدین مقبول احمد
633پروفیسر محمد اقبال کیلانی
638پروفیسر سعیدمجتبیٰ سعیدی
642حافظ محمد بنیامین طور
646حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی
653ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد
660مولانا محمود احمد غضنفر
664مولانا عبدالرشید اٹاروی
667مولانا عبدالرشیدضیاء
669پروفیسر محمد اکرم نسیم ججہ
Flag Counter