Maktaba Wahhabi

دبستان حدیث

مؤلف: محمد اسحاق بھٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ

سال شائع: 2008

253
صاحب کو دہلی خط لکھا جس میں کسی سلجھے ہوئے بڑے عالم کو بنگلور بھیجنے کی درخواست کی گئی تھی۔حضرت میاں صاحب نے مولانا فقیر اللہ مدراسی کو حکم دیا اور وہ بنگلور پہنچ گئےمولانا فقیر اللہ صاحب نے اس علاقے میں مدلل اسلوب سے وعظ وتقریر کا آغاز کیا، اور مولانا محمد سلطان احمد بریلوی سے ان کے مناظرے بھی ہوئے، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مولانا محمد سلطان احمد کی اہلحدیث کے خلاف ہنگامہ آرائی ختم ہوگئی اور مولانا فقیر اللہ کے مواعظ سے متاثر ہوکر بہت سےلوگ مسلک اہلحدیث سے وابستہ ہوگئے۔پھر بنگلور کے لوگوں نے مولانا فقیر اللہ کو دہلی نہیں جانے دیا اور اصرار کرکے ان کو وہی رکھ لیا۔مولانا نے وہاں”مدرسہ نصرۃ الاسلام“ کے نام سے ایک تدریسی ادارہ قائم کیا اور درس وتدریس میں مشغول ہوگئے۔ایک عرصے تک وہ بنگلور رہے اور ان کی تقریری اور تدریسی مساعی سے بے شمار لوگوں نے فیض حاصل کیا اور ان کے تبحر علمی کی شہرت دوردراز علاقوں تک پہنچی۔ اس وقت پیارم پیٹ(مدراس) میں ایک اہلحدیث عالم مولانا عبدالقادر قیام فرماتھے جو اس نواح میں توحیدکے معروف مبلغ تھے۔انھوں نے وفات کے وقت وصیت کی کہ ان کے بعد ان کی جگہ مولانا فقیراللہ کی خدمات حاصل کی جائیں۔چنانچہ ان کا انتقال ہواتوپیارم پیٹ کی جماعت اہلحدیث کے چندسرکردہ ارکان بنگلور پہنچےاور مولاناممدوح کو پیارم پیٹ(مدراس) لے گئے۔ مولانا نے وہاں مدرسہ احیاء الاسلام قائم کیا اوروعظ وتدریس کی خدمات سرانجام دینے لگے۔یہ مقام ضلع شمالی آرکاٹ ٹملناڈ میں عمر آباد سے فقیر اللہ کی تبلیغ توحید اور سلسلہ تدریس سے بہت متاثر ہوئے۔ مولانا فقیر اللہ جماعت مجاہدین سے وابستہ تھے اور صوبہ مدراس سے رقوم جمع کرکے سرحد پار کی جماعت مجاہدین کو بھیجا کرتے تھے۔ایک مرتبہ وہاں خود بھی گئے تھے اور انگریزی حکومت کے خلاف جماعت مجاہدین جو طریقے سے جہاد کررہی تھی، اس سے نہایت متاثر ہوئے تھے۔ مولانا فقیر اللہ سے بے شمار حضرات نےحصول علم کیا۔ان کے تلامذہ کی صحیح تعداد کا تو شاید اب کسی کو بھی علم نہیں ہوگا۔البتہ ان کے تلامذہ میں سے اپنے علاقے میں جن علمائے کرام نے زیادہ شہرت پائی ان میں مولانا سید اسماعیل (بانی جامعہ محمدیہ عربیہ رائیدرگ) مولانا فضل اللہ مدراسی (ناظم اول جامعہ دارالسلام عمر آباد، مدراس) مولانا محمد عثمان(خطیب بنگور وسکندر آباد) مولانا بشیر احمدسلیم، مولانا عبدالعلیم گڑیا تم اور مولانا عبدالقادر دکھنی کوٹی شامل ہیں۔ وعظ وتدریس کے علاوہ مولانا ممدوح تصنیفی ذوق بھی رکھتے تھے۔ان کی تصانیف میں مندرجہ ذیل کتابیں شامل ہیں؛ 1۔القول المصدوق في إثبات التشهد للمسبوق
x
صفحہعنوان
7حرف اوّل
9حدیث اور اہلحدیث
19حرفے چند
27حضرت میاں سید نذیر حسین دہلوی رحمۃ اللہ علیہ
107حضرت میاں صاحب کے گیارہ تلامذہ کرام
109مولانا شمس الحق عظیم آبادی
144مولانا عبدالعزیز رحیم آبادی
182مولانا عبدالرحمٰن مبارک پوری
216مولانا محمد بشیر فاروقی سہسوانی
226مولانا ابو سعید شرف الدین دہلوی
231مولانا ابوعبدالرحمٰن محمد پنجابی
237مولانا ابو محمد ابراہیم آروی
246مولانا محمد حسین لکھوی
249مولانا عبدالغفار نشر مہدانوی
251مولانا رفیع الدین شکرانوی
252مولانا فقیر اللہ مدراسی
255دیگر چوبیس خوش بخت خدام حدیث
257مولانا عبداللہ صدیقی الٰہ آبادی
259نواب سید صدیق حسن خاں
286سید ابو الخیر احمد برق حسنی لکھنوی
289مولانا عبدالقادر لکھوی
292مولانا عطاء اللہ لکھوی
298مولانا محمد یونس دہلوی
305مولانا عبدالجبار کھنڈیلوی
312مولانا عبدالحق ہاشمی
321مولانا عبدالغفار حسن
351مولانا سلطان محمود
354مولانا عبدالحق شہید
357مولانا ابو الفضل عبدالحنان علوی
359مولانا ابو الحسنات علی محمد سعیدی
367حافظ احمداللہ بڈھیمالوی
377مولانا عبداللہ (گوجرانوالہ)
382مولانا ابو البرکات احمد
394حافظ عبدالغفورجہلمی
424مولانا عبدالغفار رضامرانی
445مولانا محمود احمد میر پوری
452مولانا عبدالرشید لداخی ندوی
459حافظ عبدالقہار سلفی دہلوی
462حافظ محمد الیاس سلفی
464مولانا عبدالصمدرؤف
469حافظ عبدالرحمٰن گوہڑوی
475موجودین۔۔۔چوبیس عالی ہمت حضرات
476مولانامحمدرفیق اثری
482مولانا محمد علی جانباز
489مولانا عبدالرشید مجاہد آبادی
521مولانا عبداللہ امجد چھتوی
529مفتی عبید اللہ خاں عفیف
537حافظ عبدالمنان نور پوری
553حافظ عبدالستار حماد
577حافظ صلاح الدین یوسف
588مولانا ابو الاشبال احمد شاغف
594مولانا اللہ یار خاں
598مولانا عبدالسلام رحمانی
608ڈاکٹر صہیب حسن
614ڈاکٹر سہیل حسن
617ڈاکٹر عبدالعلیم بستوی
621مولانا صلاح الدین مقبول احمد
633پروفیسر محمد اقبال کیلانی
638پروفیسر سعیدمجتبیٰ سعیدی
642حافظ محمد بنیامین طور
646حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی
653ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد
660مولانا محمود احمد غضنفر
664مولانا عبدالرشید اٹاروی
667مولانا عبدالرشیدضیاء
669پروفیسر محمد اکرم نسیم ججہ
Flag Counter