Maktaba Wahhabi

دبستان حدیث

مؤلف: محمد اسحاق بھٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ

سال شائع: 2008

کے رکن اعلیٰ اور سید احمد شہید کے مرشد تھے۔نہ صرف ہندوستان بلکہ تمام اسلامی ممالک میں ان کی فضیلت علمی کا شہرہ تھا اور ہر جگہ ان کے فیض یا فتگان موجود تھے۔میاں صاحب کا عزم دہلی ہونے کا اصل مقصد حضرت شاہ عبدالعزیزصاحب کے حضور زانوے شاگردی تہ کرنا تھا۔ بہر حال 1237ھ(1822ء)میں میاں صاحب اپنے رفیق سفر امداد علی کی رفاقت میں دہلی کےلیے پٹنہ سے روانہ ہوئے۔وہاں سے چل کر غازی پور پہنچے تو چند روز وہاں قیام کیا اور مولوی احمد علی غازی پور سے بنارس کا عزم کیا۔وہاں بھی کچھ مدت قیام رہا۔بنارس میں نوروپے میں ایک کتاب فروخت کی اور آئندہ سفر کے لیے ایک گھوڑا خریدا۔بنارس سے الٰہ آباد کو روانہ ہوئے۔الٰہ آباد میں دریائے جمنا کے کنارے ایک مسجد میں قیام کیا۔ اس مسجد میں چند روزہ قیام کے بعد دائرہ شاہ محمد اجمل میں فروکش ہوئے۔وہاں مولوی زین العابدین کا سلسلہ درس جاری تھا، میاں صاحب نے صرف ونحو کی کتابیں جن میں مراح الارواح، زنجانی، نقود الصرف، شرح ملۃ عامل، مصباح، ضریری اور ہدیۃ الخو وغیرہ شامل ہیں، وہیں الٰہ آباد کے دوران قیام میں پڑھیں۔ پھر حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی سے مستفید ہونے کی نیت سے الٰہ آباد سے دہلی کو روانہ ہوئے۔ وہاں سے چل کر موضع”کوڑا“پہنچے جو اعمال ضلع فتح پورمیں واقع ہے۔چلتے پھرتے ضلع کان پور میں وارد ہوئے۔پھرضلع فرخ آباد کا رخ کر لیا۔ غرض اس طرح ادھر اُدھر ہوتے ہواتے دوبارہ ضلع کان پور چلے گئے اور موضوع خواجہ پھول (تھانہ سکندرہ، تحصیل بھوکنی پور)کے قلعے کے اندر آبادی میں قیام فرمایا۔ وہاں ایک بزرگ خواجہ پھول کا مزارہے۔ اس کے قریب والی مسجد میں میاں صاحب ٹھہرے اور جانب جنوب کی دیوار کی جھنجریوں پر اپنے دستخط سے یہ الفاظ تحریر فرمائے۔ ”بندہ فقیر امروز وارد مسجد ہذا شد۔ عبدہ سیدمحمد نذیر حسین سورج گڑھی۔ المرقوم فی التاریخ پنجم ماہ رجب المرجب 1238ہجری۔“ میاں صاحب کے ملنے والے ایک صاحب جناب سید عبدالعزیز (ساکن صمدن ضلع فرخ آباد)تھے۔ کسی زمانے میں وہ تحصیل دار ہو کر بھوگنی پورگئے تو مذکورہ بالا تحریر ان کی نظر سے گزری اور اس کی اطلاع انھوں نے میاں صاحب کو دی۔میاں صاحب نے ان کو جواب میں لکھا کہ ”میں بھی ایام طلب علم میں کوڑا ہو کر تمھارے اسی علاقے سے گزرا تھا۔تم نے لکھا ہے کہ”موضع خواجہ پھول کے قلعہ کی مسجد میں کوئی یادداشت ورود فقیر کی بقلم فقیر تحریر ہے، “بے شک ہوگی۔ ذرا اس کو کسی وقت پڑھ کر نقل کر لینا جس سے ماہ وسن وغیرہ دریافت کر لینے سے تم کو انتباہ ہوگا۔میں ایک ٹٹوپر تھا۔ ایک طالب علم بھی میرے ساتھ
x
صفحہعنوان
7حرف اوّل
9حدیث اور اہلحدیث
19حرفے چند
27حضرت میاں سید نذیر حسین دہلوی رحمۃ اللہ علیہ
107حضرت میاں صاحب کے گیارہ تلامذہ کرام
109مولانا شمس الحق عظیم آبادی
144مولانا عبدالعزیز رحیم آبادی
182مولانا عبدالرحمٰن مبارک پوری
216مولانا محمد بشیر فاروقی سہسوانی
226مولانا ابو سعید شرف الدین دہلوی
231مولانا ابوعبدالرحمٰن محمد پنجابی
237مولانا ابو محمد ابراہیم آروی
246مولانا محمد حسین لکھوی
249مولانا عبدالغفار نشر مہدانوی
251مولانا رفیع الدین شکرانوی
252مولانا فقیر اللہ مدراسی
255دیگر چوبیس خوش بخت خدام حدیث
257مولانا عبداللہ صدیقی الٰہ آبادی
259نواب سید صدیق حسن خاں
286سید ابو الخیر احمد برق حسنی لکھنوی
289مولانا عبدالقادر لکھوی
292مولانا عطاء اللہ لکھوی
298مولانا محمد یونس دہلوی
305مولانا عبدالجبار کھنڈیلوی
312مولانا عبدالحق ہاشمی
321مولانا عبدالغفار حسن
351مولانا سلطان محمود
354مولانا عبدالحق شہید
357مولانا ابو الفضل عبدالحنان علوی
359مولانا ابو الحسنات علی محمد سعیدی
367حافظ احمداللہ بڈھیمالوی
377مولانا عبداللہ (گوجرانوالہ)
382مولانا ابو البرکات احمد
394حافظ عبدالغفورجہلمی
424مولانا عبدالغفار رضامرانی
445مولانا محمود احمد میر پوری
452مولانا عبدالرشید لداخی ندوی
459حافظ عبدالقہار سلفی دہلوی
462حافظ محمد الیاس سلفی
464مولانا عبدالصمدرؤف
469حافظ عبدالرحمٰن گوہڑوی
475موجودین۔۔۔چوبیس عالی ہمت حضرات
476مولانامحمدرفیق اثری
482مولانا محمد علی جانباز
489مولانا عبدالرشید مجاہد آبادی
521مولانا عبداللہ امجد چھتوی
529مفتی عبید اللہ خاں عفیف
537حافظ عبدالمنان نور پوری
553حافظ عبدالستار حماد
577حافظ صلاح الدین یوسف
588مولانا ابو الاشبال احمد شاغف
594مولانا اللہ یار خاں
598مولانا عبدالسلام رحمانی
608ڈاکٹر صہیب حسن
614ڈاکٹر سہیل حسن
617ڈاکٹر عبدالعلیم بستوی
621مولانا صلاح الدین مقبول احمد
633پروفیسر محمد اقبال کیلانی
638پروفیسر سعیدمجتبیٰ سعیدی
642حافظ محمد بنیامین طور
646حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی
653ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد
660مولانا محمود احمد غضنفر
664مولانا عبدالرشید اٹاروی
667مولانا عبدالرشیدضیاء
669پروفیسر محمد اکرم نسیم ججہ
Flag Counter