Maktaba Wahhabi

دبستان حدیث

مؤلف: محمد اسحاق بھٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ

سال شائع: 2008

اس کی سماعت کرتے اور اگر کوئی مسئلہ حل طلب ہوتا تو صبح کے درس میں شاہ صاحب سے سوال کرتے اور مسئلہ حل ہوجاتا یعنی کہیں کوئی شبہ پیدا ہوتا تو رفع ہوجاتا۔مولانا عبدالخالق کے حضور قراءت کرتے اور حضرت شاہ صاحب کی جناب میں سماعت فرماتے۔ شاہ صاحب کے درس میں ان کو قراءت کا اتفاق کم ہوا اور سماعت کا زیادہ۔اسی لیے حضرت شاہ صاحب نے ان کی سند میں تحریر فرمایا ہے کہ (سَمِعَ مِنِّي الْاَحَادِيْثَ الْكَثِيْرَةَ) (یہ پوری سند آگے درج کی جائے گی)بہ الفاظ دیگر حضرت میاں صاحب کو صحیح بخاری اور صحیح مسلم پڑھنے کا شرف مولانا عبدالخالق صاحب سے بھی ہوا اور حضرت شاہ محمد اسحاق صاحب سے بھی۔اول الذکر سے قراءۃ اور ثانی الذکر سے سماعاً۔ شادی جس زمانے میں میاں صاحب دہلی میں حضرت شاہ محمد اسحاق صاحب سے کسب فیض کر رہے تھے، اسی زمانے میں ان کی شادی اپنے شفیق استاذ حضرت مولانا سید عبدالخالق صاحب (متولی مسجد اورنگ آبادی) کی صاحبزادی سے ہوئی۔یہ ان کے دہلی کے چھٹے سال 1248ھ (1832ء)کا واقعہ ہے۔ اس شادی کے کفیل خود حضرت شاہ محمد اسحاق صاحب اور ان کے برادر صغیر شاہ محمد یعقوب تھے نکاح مسجد اکبر آبادی میں ہوا تھا جس میں حضرت شاہ محمد اسحاق صاحب اور شاہ محمد یعقوب سمیت تمام اساتذہ اور طلبائے علم شریک تھے۔ دونوں شاہ صاحبان تمام رات قرآن مجید اور ابو داؤد شریف کا درس فرماتے رہے۔صبح کو نکاح ہوا اور بعد فراغ دعوت ولیمہ تناول فرما کر اپنے دولت خانہ پر تشریف لے گئے۔ اس شادی کا ذکر مولانا علی احمد صاحب نے بھی اپنے ایک طویل خط میں کیا ہے جو انھوں نے بہ زبان فارسی مولانا حفیظ اللہ خاں صاحب دہلوی کو لکھا۔اس خط کے چند الفاظ ملاحظہ فرمائیے۔ ”آناں کہ درشادی کتخدای مولوی صاحب ممدوح باصبیہ عفیفہ حضرت مولوی صاحب مخادامی مولوی عبدالخالق صاحب مرحوم و مغفور شریک بودند، اظہر من الشمس ست کہ حضرت مولانا مبرور(شاہ محمد اسحاق صاحب) ازنماز عشاء تا نماز صبح مع جماعت کثیرہ از علماء و اہل مدرسہ در مسجد قدیم پنجابی کٹرہ رونق افروز بودندومجلسے عجیب بابرکت و میمنت ترتیب یافتہ بود، کاتب خروف نیز دراں مجلس حاضر بود۔“ میاں صاحب کے سوانح نگار مولانا فضل حسین بہاری کے بیان کے مطابق1248ھ کے آغاز( 1833ء)میں میاں صاحب کی شادی ہوئی تھی اوراسی سال کے آخر میں نو دس مہینے کے بعد اللہ تعالیٰ نے بیٹا عطا فرمایا جس کا نام شریف حسین رکھا گیا۔
x
صفحہعنوان
7حرف اوّل
9حدیث اور اہلحدیث
19حرفے چند
27حضرت میاں سید نذیر حسین دہلوی رحمۃ اللہ علیہ
107حضرت میاں صاحب کے گیارہ تلامذہ کرام
109مولانا شمس الحق عظیم آبادی
144مولانا عبدالعزیز رحیم آبادی
182مولانا عبدالرحمٰن مبارک پوری
216مولانا محمد بشیر فاروقی سہسوانی
226مولانا ابو سعید شرف الدین دہلوی
231مولانا ابوعبدالرحمٰن محمد پنجابی
237مولانا ابو محمد ابراہیم آروی
246مولانا محمد حسین لکھوی
249مولانا عبدالغفار نشر مہدانوی
251مولانا رفیع الدین شکرانوی
252مولانا فقیر اللہ مدراسی
255دیگر چوبیس خوش بخت خدام حدیث
257مولانا عبداللہ صدیقی الٰہ آبادی
259نواب سید صدیق حسن خاں
286سید ابو الخیر احمد برق حسنی لکھنوی
289مولانا عبدالقادر لکھوی
292مولانا عطاء اللہ لکھوی
298مولانا محمد یونس دہلوی
305مولانا عبدالجبار کھنڈیلوی
312مولانا عبدالحق ہاشمی
321مولانا عبدالغفار حسن
351مولانا سلطان محمود
354مولانا عبدالحق شہید
357مولانا ابو الفضل عبدالحنان علوی
359مولانا ابو الحسنات علی محمد سعیدی
367حافظ احمداللہ بڈھیمالوی
377مولانا عبداللہ (گوجرانوالہ)
382مولانا ابو البرکات احمد
394حافظ عبدالغفورجہلمی
424مولانا عبدالغفار رضامرانی
445مولانا محمود احمد میر پوری
452مولانا عبدالرشید لداخی ندوی
459حافظ عبدالقہار سلفی دہلوی
462حافظ محمد الیاس سلفی
464مولانا عبدالصمدرؤف
469حافظ عبدالرحمٰن گوہڑوی
475موجودین۔۔۔چوبیس عالی ہمت حضرات
476مولانامحمدرفیق اثری
482مولانا محمد علی جانباز
489مولانا عبدالرشید مجاہد آبادی
521مولانا عبداللہ امجد چھتوی
529مفتی عبید اللہ خاں عفیف
537حافظ عبدالمنان نور پوری
553حافظ عبدالستار حماد
577حافظ صلاح الدین یوسف
588مولانا ابو الاشبال احمد شاغف
594مولانا اللہ یار خاں
598مولانا عبدالسلام رحمانی
608ڈاکٹر صہیب حسن
614ڈاکٹر سہیل حسن
617ڈاکٹر عبدالعلیم بستوی
621مولانا صلاح الدین مقبول احمد
633پروفیسر محمد اقبال کیلانی
638پروفیسر سعیدمجتبیٰ سعیدی
642حافظ محمد بنیامین طور
646حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی
653ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد
660مولانا محمود احمد غضنفر
664مولانا عبدالرشید اٹاروی
667مولانا عبدالرشیدضیاء
669پروفیسر محمد اکرم نسیم ججہ
Flag Counter