Maktaba Wahhabi

دبستان حدیث

مؤلف: محمد اسحاق بھٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ

سال شائع: 2008

370
چنانچہ 1950میں وہ حافظ احمداللہ صاحب کو اپنے گاؤں لے گئے۔حافظ صاحب تقریباً دو سال وہاں رہے۔1952کے آخر میں وہاں سے آگئے۔ 2۔مولانا حافظ اسماعیل ذبیح جماعت اہلحدیث کے معروف خطیب تھے۔قیام پاکستان کے بعد وہ لاہور آئے اور مغل پورہ میں قیام پذیر ہوئے۔وہیں مسجد توحید میں خطبہ جمعہ ارشاد فرمانے لگے۔پھر راولپنڈی کی جماعت اہلحدیث کی درخواست پر بحیثیت خطیب وہاں چلے گئے تھے۔وہاں انھوں نے جامع مسجد اہلحدیث میں تدریس القرآن والحدیث کے نام سے مدرسہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تو حافظ احمداللہ صاحب کو بطور مدرس وہاں لے گئے۔راولپنڈی حافظ صاحب کے گاؤں چک نمبر 36 گ ب سے بہت دور ہے۔وہ دو یا تین سال وہاں رہے۔پھر واپس آگئے۔ 3۔راولپنڈی سے واپسی کے بعد ان کی خدمات مشہور بزرگ اور نہایت صالح عالم دین میاں محمد باقر نے حاصل کرلیں اور وہ انھیں اپنے گاؤں چک نمبر 427 گ ب(تحصیل تاندلیاں والا) لے آئے۔ان کے مدرسے کا نام مدرسہ خادم القرآن والحدیث تھا۔یہاں بھی ان کا قیام دویا تین سال رہا۔ 4۔بعدازاں حافظ احمداللہ صاحب سے مولانا عبداللہ ویرودالوی نے رابطہ قائم کیا تو ان سے اپنے مدرسے دارالقرآن والحدیث(جناح کالونی، فیصل آباد) میں تشریف لانے کی درخواست کی۔چنانچہ وہ اس مدرسے میں خدمت تدریس انجام دینے لگے۔یہاں کئی سال ان کا قیام رہا۔ 5۔کسی زمانے میں ایک اچھے خاصے زمیندار حاضی قطب الدین نے ڈھلیانہ(ضلع اوکاڑہ) میں ایک مدرسہ جاری کیا تھا۔اس کے اخراجات کے ذمہ دار خود حاجی صاحب تھے۔لیکن اس کا انتظام حافظ عبدالرزاق کے سپرد تھا جو نابینا تھے اور ڈھلیانہ کے قریب چک نمبر 4 جی ڈی غلام رسول والا میں رہتے تھے۔حافظ احمداللہ اس مدرسے میں تقریباً ڈیڑھ سال طلباء کو پڑھاتے رہے۔ 6۔اکاڑہ میں ایک مدرسہ دارالحدیث کے نام سے وہاں کے ایک بزرگ قاضی محمد رمضان نے قائم کیا تھا۔اس مدرسے میں حضرت مولانا عبدالجبار کھنڈیلوی بھی طلباء کو مستفید فرماتے رہے ہیں۔قاضی محمد رمضان کی وفات کے بعداس کے ناظم مولانا حبیب الرحمٰن لکھوی کو بنالیا گیا تھا۔ان کی درخواست پرحافظ احمداللہ بھی وہاں تشریف لے گئے تھے۔پھر اس کے منتظم ایک بزرگ مولانا عبدالعزیز کو مقرر کیا گیاتھا۔ ان کے دور انتظام میں بھی کچھ عرصہ اس مدرسے میں حافظ احمداللہ فریضہ ٔ تدریس سرانجام دیتے رہے۔ 7۔جڑانوالہ کی جماعت اہلحدیث نے مدرسۃ البنات جاری کیا تھا۔حافظ صاحب کچھ عرصہ اس مدرسے میں بچیوں کو صحیح بخاری اوردیگر کتب حدیث پڑھاتے رہے۔اس اثناء میں وہاں کی
x
صفحہعنوان
7حرف اوّل
9حدیث اور اہلحدیث
19حرفے چند
27حضرت میاں سید نذیر حسین دہلوی رحمۃ اللہ علیہ
107حضرت میاں صاحب کے گیارہ تلامذہ کرام
109مولانا شمس الحق عظیم آبادی
144مولانا عبدالعزیز رحیم آبادی
182مولانا عبدالرحمٰن مبارک پوری
216مولانا محمد بشیر فاروقی سہسوانی
226مولانا ابو سعید شرف الدین دہلوی
231مولانا ابوعبدالرحمٰن محمد پنجابی
237مولانا ابو محمد ابراہیم آروی
246مولانا محمد حسین لکھوی
249مولانا عبدالغفار نشر مہدانوی
251مولانا رفیع الدین شکرانوی
252مولانا فقیر اللہ مدراسی
255دیگر چوبیس خوش بخت خدام حدیث
257مولانا عبداللہ صدیقی الٰہ آبادی
259نواب سید صدیق حسن خاں
286سید ابو الخیر احمد برق حسنی لکھنوی
289مولانا عبدالقادر لکھوی
292مولانا عطاء اللہ لکھوی
298مولانا محمد یونس دہلوی
305مولانا عبدالجبار کھنڈیلوی
312مولانا عبدالحق ہاشمی
321مولانا عبدالغفار حسن
351مولانا سلطان محمود
354مولانا عبدالحق شہید
357مولانا ابو الفضل عبدالحنان علوی
359مولانا ابو الحسنات علی محمد سعیدی
367حافظ احمداللہ بڈھیمالوی
377مولانا عبداللہ (گوجرانوالہ)
382مولانا ابو البرکات احمد
394حافظ عبدالغفورجہلمی
424مولانا عبدالغفار رضامرانی
445مولانا محمود احمد میر پوری
452مولانا عبدالرشید لداخی ندوی
459حافظ عبدالقہار سلفی دہلوی
462حافظ محمد الیاس سلفی
464مولانا عبدالصمدرؤف
469حافظ عبدالرحمٰن گوہڑوی
475موجودین۔۔۔چوبیس عالی ہمت حضرات
476مولانامحمدرفیق اثری
482مولانا محمد علی جانباز
489مولانا عبدالرشید مجاہد آبادی
521مولانا عبداللہ امجد چھتوی
529مفتی عبید اللہ خاں عفیف
537حافظ عبدالمنان نور پوری
553حافظ عبدالستار حماد
577حافظ صلاح الدین یوسف
588مولانا ابو الاشبال احمد شاغف
594مولانا اللہ یار خاں
598مولانا عبدالسلام رحمانی
608ڈاکٹر صہیب حسن
614ڈاکٹر سہیل حسن
617ڈاکٹر عبدالعلیم بستوی
621مولانا صلاح الدین مقبول احمد
633پروفیسر محمد اقبال کیلانی
638پروفیسر سعیدمجتبیٰ سعیدی
642حافظ محمد بنیامین طور
646حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی
653ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد
660مولانا محمود احمد غضنفر
664مولانا عبدالرشید اٹاروی
667مولانا عبدالرشیدضیاء
669پروفیسر محمد اکرم نسیم ججہ
Flag Counter