Maktaba Wahhabi

دبستان حدیث

مؤلف: محمد اسحاق بھٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ

سال شائع: 2008

373
اظہار رائے کا حق حاصل ہے۔اس سلسلے میں میری بھی ایک رائے ہے اور میں اس رائے پر قائم رہنے اور اس کے اظہار میں اپنے آپ کو حق بجانب قراردیتا ہوں۔اللہ کا شکر ہے نہ میں کبھی مسلم لیگی تھا، نہ اب ہوں اور نہ پندرہ سولہ مسلم لیگیوں میں سے آئندہ کسی مسلم لیگ سے ان شاء اللہ کبھی تعلق پیدا ہوگا۔ حافظ احمداللہ کے اسلاف میں سے(جیسا کہ ابتدائے مضمون میں عرض کیا گیا) ایک بزرگ قطب شاہ تھے۔وہ خوش کردار بزرگ تھے۔ان سے متعلق بعض عجیب وغریب واقعات بیان کیے جاتے ہیں۔ایک مرتبہ وہ اپنے مریدوں میں بیٹھے تھے کہ ایک بھنگی اور چرسی آیا۔اس نے ان سے چار آنے مانگے۔انھوں نے چار آنے دے دیے اور وہ چار آنے لے کر خوشی کا اظہار کرتا ہوا چلا گیا۔لوگوں نے قطب شاہ سے کہا آپ نے اسے چار آنے دے دیے، یہ چارآنے کی بھنگ اور چرس پیے گا۔آپ کو اسے پیسے نہیں دینے چاہیے تھے۔انھوں نےفرمایا میں نے تو اسے آج پہلی دفعہ چار آنے دیے ہیں۔(آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کر کہا) اس سے پوچھو جو اسے روزانہ دیتا ہے۔ حافظ صاحب جلیل القدر عالم، تجربہ کار معلم، بہت اچھے خطیب اور زوردار مبلغ دین تھے۔جفا کش، پاکدامن، انتہائی غیور، تہجد گزار، صادق القول اورپختہ فکر بزرگ تھے۔برادری کے تمام افراد ان کی بات مانتے تھے۔کسی شرعی مسئلے کے متعلق کوئی شخص فتویٰ پوچھتا تو قرآن وحدیث کی روشنی میں پوری صراحت سے فتویٰ دیتے۔ان کا معمول تھا کہ عشاء کی نما ز کے بعد فوراًسوجاتے، ادھر اُدھر کی دنیوی باتیں نہ کرتے۔ اسلامی احکام پرعمل اور اس کی تبلیغ کے بارے میں نہایت تیز تھے اور اس باب میں بے حد باحمیت تھے، کوئی بات اس کے خلاف برداشت نہ کرتے۔ان کے موجودہ گاؤں(چک نمبر 36) میں مرزائیوں کے چند گھر آباد تھے جو زمیندار تھے اور وہاں کی جماعت اہلحدیث کے شدید مخالف تھے۔کہا کرتے تھے کہ ان مولویوں کو ہم جب بھی چاہے ختم کردیں گے۔1953میں مرزائیوں کے خلاف تحریک چلی تو اس گاؤں کے مرزائی، مسلمانوں کے خلاف لڑائی پرآمادہ ہوگئے۔ان کے رنگ ڈھنگ دیکھ کر حافظ احمداللہ نے اپنی برادری کے لوگوں کو ان کے مقابلے کے لیے پکارا۔آناً فاناً انھوں نے مرزائیوں کی گلیوں کا محاصرہ کرلیا۔اتنے میں گاؤں کے اور مسلمان بھی گھروں سے نکل آئے۔باقاعدہ لڑائی ہوئی اورمرزائی میدان چھوڑ گئے۔ اس کے بعد معاملہ تھانے کچہری تک پہنچااور حافظ احمداللہ سمیت حکومت نے بہت سے لوگوں کو گرفتار کرلیا۔کئی مہینے یہ لوگ لائل پور جیل میں رہے۔ایک دفعہ میں بھی جیل کے اندر ان کی بیرکوں میں جا کر ان سے ملاقات کی۔بالآخر مرزائیوں کی درخواست پر صلح ہوئی اور حافظ احمداللہ
x
صفحہعنوان
7حرف اوّل
9حدیث اور اہلحدیث
19حرفے چند
27حضرت میاں سید نذیر حسین دہلوی رحمۃ اللہ علیہ
107حضرت میاں صاحب کے گیارہ تلامذہ کرام
109مولانا شمس الحق عظیم آبادی
144مولانا عبدالعزیز رحیم آبادی
182مولانا عبدالرحمٰن مبارک پوری
216مولانا محمد بشیر فاروقی سہسوانی
226مولانا ابو سعید شرف الدین دہلوی
231مولانا ابوعبدالرحمٰن محمد پنجابی
237مولانا ابو محمد ابراہیم آروی
246مولانا محمد حسین لکھوی
249مولانا عبدالغفار نشر مہدانوی
251مولانا رفیع الدین شکرانوی
252مولانا فقیر اللہ مدراسی
255دیگر چوبیس خوش بخت خدام حدیث
257مولانا عبداللہ صدیقی الٰہ آبادی
259نواب سید صدیق حسن خاں
286سید ابو الخیر احمد برق حسنی لکھنوی
289مولانا عبدالقادر لکھوی
292مولانا عطاء اللہ لکھوی
298مولانا محمد یونس دہلوی
305مولانا عبدالجبار کھنڈیلوی
312مولانا عبدالحق ہاشمی
321مولانا عبدالغفار حسن
351مولانا سلطان محمود
354مولانا عبدالحق شہید
357مولانا ابو الفضل عبدالحنان علوی
359مولانا ابو الحسنات علی محمد سعیدی
367حافظ احمداللہ بڈھیمالوی
377مولانا عبداللہ (گوجرانوالہ)
382مولانا ابو البرکات احمد
394حافظ عبدالغفورجہلمی
424مولانا عبدالغفار رضامرانی
445مولانا محمود احمد میر پوری
452مولانا عبدالرشید لداخی ندوی
459حافظ عبدالقہار سلفی دہلوی
462حافظ محمد الیاس سلفی
464مولانا عبدالصمدرؤف
469حافظ عبدالرحمٰن گوہڑوی
475موجودین۔۔۔چوبیس عالی ہمت حضرات
476مولانامحمدرفیق اثری
482مولانا محمد علی جانباز
489مولانا عبدالرشید مجاہد آبادی
521مولانا عبداللہ امجد چھتوی
529مفتی عبید اللہ خاں عفیف
537حافظ عبدالمنان نور پوری
553حافظ عبدالستار حماد
577حافظ صلاح الدین یوسف
588مولانا ابو الاشبال احمد شاغف
594مولانا اللہ یار خاں
598مولانا عبدالسلام رحمانی
608ڈاکٹر صہیب حسن
614ڈاکٹر سہیل حسن
617ڈاکٹر عبدالعلیم بستوی
621مولانا صلاح الدین مقبول احمد
633پروفیسر محمد اقبال کیلانی
638پروفیسر سعیدمجتبیٰ سعیدی
642حافظ محمد بنیامین طور
646حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی
653ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد
660مولانا محمود احمد غضنفر
664مولانا عبدالرشید اٹاروی
667مولانا عبدالرشیدضیاء
669پروفیسر محمد اکرم نسیم ججہ
Flag Counter