Maktaba Wahhabi

دبستان حدیث

مؤلف: محمد اسحاق بھٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ

سال شائع: 2008

477
اب آئندہ سطور میں حدیث کے متعلق ان کی تصنیفی خدمات کا تذکرہ کرتے ہیں۔ 1۔ضوء المسالك علي مؤطا امام مالك: مؤطا امام مالک پر یہ مولانا محمد رفیق اثری کا مختصر حاشیہ ہے۔اس میں فاضل محشی نے طلباء کی ضرورت کے پیش نظر مرفوع احادیث کی تخریج کی ہے۔منقطع اور بلاغاتِ مالک کی اسانید کا تعین کیا ہے۔مشکل الفاظ کو لغوی نقطہ نظر سے حل فرمایا ہے۔فقہی مسائل کی وضاحت کی ہے اوراختلافی مسائل میں مسلک محدثین کی دلائل کے ساتھ تائید فرمائی ہے۔ یہ کتاب فاروقی کتب خانہ ملتان کی طرف سے متعدد مرتبہ شائع ہوچکی ہے بڑے سائز کے 665 صفحات پر مشتمل ہے۔ 2۔التعليق النجيح عليٰ مشكوٰة المصابيح: اس میں مولانا اثری نے احادیث مشکوٰۃ کی تخریج بحوالہ متعلقہ کتاب، باب، جلد اور صفحہ کی ہے۔فصل ثانی اور فصل ثالث کی احادیث کی استنادی حیثیت کا تعین کیاہے۔مشکل الفاظ کا لغوی حل پیش فرمایاہے۔فقہی اختلافی مسائل میں بدلائل مسلک محدثین کو ترجیح دی ہے۔یہ کتاب ابھی شائع نہیں ہوئی۔ مولانا محمد رفیق اثری نے مذکورہ بالادونوں کتابوں کے حواشی حضرت مولانا عطاء اللہ حنیف کی تجویز وترغیب سے تحریر فرمائے ہیں۔مولاناعطاء اللہ حنیف صاحب مرحوم اہل علم کی قابلیت کے مطابق انھیں اس قسم کے علمی کاموں کی ترغیب دیتے اور ان سے تحقیقی کام کراتے رہتے تھے۔ 3۔ترجمه وافادات مشكوٰة المصابيح: چند سال پیشتر مولانا محمد رفیق اثری نے مشکوٰۃ شریف کے ترجمہ وافادات کا آغاز کیاتھا اور حدیث نمبر 423 تک کام ہوا تھا کہ 4۔نومبر 1995ء کو حضرت مولانا سلطان محمود(جلال پورپیر والا) وفات پاگئے اور دارالحدیث محمدیہ کی تدریسی اور انتظامی ذمے داریوں کا بوجھ مولانا اثری پر آپڑا، جس کیوجہ سے ترجمہ وافادات کا یہ اہم سلسلہ موقوف ہوگیا۔ان شاء اللہ تعالیٰ مولانا ممدوح یہ ضروری کام مکمل فرمائیں گے۔ 4۔اصولِ حدیث کی معروف کتاب”الفقية الحديث للعراقي“پرتعلیقات:یہ کتاب طبع ہوچکی ہے بہترین صورت میں مکتبہ امام بخاری کراچی نےشائع کی ہے۔106صفحات ہیں۔ 5۔اصول ِ حدیث کی ایک اور کتاب”اسبال المطر شرح نخبة الفكر“پرتعلیقات:یہ بھی شائع ہوچکی ہے۔318 صفحات کی یہ تحقیقی کتاب دارالسلام لاہور کی طرف سے چھپی ہے۔ 6۔منہاج المسلم(اردو ترجمہ):منہاج المسلم ابوبکر الجزائری کی کتاب ہے۔مولانا محمد رفیق اثری نے اس کا سلیس اردو میں ترجمہ کیا ہے اور بعض فقہی مسائل پر حواشی میں مدلل انداز میں نقد بھی کیا ہے۔788 صفحات کی یہ کتاب دارالسلام نزد سول سیکرٹریٹ لاہور کی طرف سے خوب
x
صفحہعنوان
7حرف اوّل
9حدیث اور اہلحدیث
19حرفے چند
27حضرت میاں سید نذیر حسین دہلوی رحمۃ اللہ علیہ
107حضرت میاں صاحب کے گیارہ تلامذہ کرام
109مولانا شمس الحق عظیم آبادی
144مولانا عبدالعزیز رحیم آبادی
182مولانا عبدالرحمٰن مبارک پوری
216مولانا محمد بشیر فاروقی سہسوانی
226مولانا ابو سعید شرف الدین دہلوی
231مولانا ابوعبدالرحمٰن محمد پنجابی
237مولانا ابو محمد ابراہیم آروی
246مولانا محمد حسین لکھوی
249مولانا عبدالغفار نشر مہدانوی
251مولانا رفیع الدین شکرانوی
252مولانا فقیر اللہ مدراسی
255دیگر چوبیس خوش بخت خدام حدیث
257مولانا عبداللہ صدیقی الٰہ آبادی
259نواب سید صدیق حسن خاں
286سید ابو الخیر احمد برق حسنی لکھنوی
289مولانا عبدالقادر لکھوی
292مولانا عطاء اللہ لکھوی
298مولانا محمد یونس دہلوی
305مولانا عبدالجبار کھنڈیلوی
312مولانا عبدالحق ہاشمی
321مولانا عبدالغفار حسن
351مولانا سلطان محمود
354مولانا عبدالحق شہید
357مولانا ابو الفضل عبدالحنان علوی
359مولانا ابو الحسنات علی محمد سعیدی
367حافظ احمداللہ بڈھیمالوی
377مولانا عبداللہ (گوجرانوالہ)
382مولانا ابو البرکات احمد
394حافظ عبدالغفورجہلمی
424مولانا عبدالغفار رضامرانی
445مولانا محمود احمد میر پوری
452مولانا عبدالرشید لداخی ندوی
459حافظ عبدالقہار سلفی دہلوی
462حافظ محمد الیاس سلفی
464مولانا عبدالصمدرؤف
469حافظ عبدالرحمٰن گوہڑوی
475موجودین۔۔۔چوبیس عالی ہمت حضرات
476مولانامحمدرفیق اثری
482مولانا محمد علی جانباز
489مولانا عبدالرشید مجاہد آبادی
521مولانا عبداللہ امجد چھتوی
529مفتی عبید اللہ خاں عفیف
537حافظ عبدالمنان نور پوری
553حافظ عبدالستار حماد
577حافظ صلاح الدین یوسف
588مولانا ابو الاشبال احمد شاغف
594مولانا اللہ یار خاں
598مولانا عبدالسلام رحمانی
608ڈاکٹر صہیب حسن
614ڈاکٹر سہیل حسن
617ڈاکٹر عبدالعلیم بستوی
621مولانا صلاح الدین مقبول احمد
633پروفیسر محمد اقبال کیلانی
638پروفیسر سعیدمجتبیٰ سعیدی
642حافظ محمد بنیامین طور
646حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی
653ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد
660مولانا محمود احمد غضنفر
664مولانا عبدالرشید اٹاروی
667مولانا عبدالرشیدضیاء
669پروفیسر محمد اکرم نسیم ججہ
Flag Counter