Maktaba Wahhabi

دبستان حدیث

مؤلف: محمد اسحاق بھٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ

سال شائع: 2008

609
شائع نہیں ہوا۔ 6۔دو سال قبل شاہ فہد کمپلیکس کے زیراہتمام سنت نبوی پر ایک سیمینار منعقد ہوا تھا جس میں ڈاکٹر صہیب حسن نے انگریزی زبان میں سنت سے متعلق تمام مطبوعہ مقالات اور کتب کی فہرست(ببلیو گرافی) پیش کی تھی۔ یہ مقالہ کتابی شکل میں وزارت شئون اسلامیہ(سعودی عرب) کی طرف سے شائع کیا جاچکا ہے، جس میں نوسوچار(904) حوالجاتِ کتب ومقالات دیے گئے ہیں۔ ج:کتاب بعنوان”محدثین کے نزدیک معیار نقد حدیث سنن ابن ماجہ کی موضوع احادیث کےحوالے سے“(بزبانِ انگریزی) ڈاکٹر صاحب کا یہ مقالہ دراصل برمنگھم یونیورسٹی سے ایم اے کی سند کے حصول کا ذریعہ بنا اور کتابی شکل میں دارالافتاء(ریاض) اور القرآن سوسائٹی(لندن) کے زیراہتمام شائع ہواہے۔ Criticism of Hadith Among the traditionists 7۔ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے حصول کے لیے انھوں نے محدث نعیم بن حماد کی کتاب الفتن کے”باب المہدی“ کا انتخاب کیاتھا اوراس باب میں مندرجہ دوسواحادیث کی تخریج کے ساتھ ساتھ مہدویت کے بارے میں اصولی بحث پیش کی تھی۔یہ مقالہ”برمنگھم یونیورسٹی“ کی لائبریری میں موجود ہے۔ابھی زیور طبع سے آراستہ نہیں ہوا۔ The concept of mahdi amog ahl-ul-sunnah 8۔کئی سال ”لندن اوپن کالج“ کے ٹیوٹر بھی رہے اورطلباء وطالبات کی علوم القرآن، حجیت سنت، اصولِ حدیث، تفسیر اورفیملی لاز(نکاح وطلاق سے متعلق قوانین) جیسے موضوعات میں بذریعہ ٹیلی فون رہنمائی کرتے رہے۔علوم قرآن، اصولِ حدیث سے متعلق ان کےرسائل سلپس میں شامل ہیں۔ 9۔حدیث کے موضوع پر لندن، شیکاگو اور جزائر فیجی میں متعدد تعلیمی وتربیتی پروگراموں میں حصہ لیا۔ 10۔مقالہ بعنوان”تحقیق روایات بجواب تبادلہ خیالات“(ایک شیعہ تحریر کاردّ) غیر مطبوع، 16 صفحات۔ ڈاکٹر صاحب ماشاء اللہ تبلیغ دین کے بارے میں نہایت تیز ہیں اور یہ خدمت بے حد شوق سے سرانجام دیتے ہیں۔ ادبی، دعوتی، اور فقہی میدان میں ان کی دوسری تحریریں بھی ملاحظہ گرامی میں لائیے۔ 1۔القاديانيه في الميزان: یہ پمفلٹ اردو اورانگریزی میں شائع کیا گیا۔اور عربی
x
صفحہعنوان
7حرف اوّل
9حدیث اور اہلحدیث
19حرفے چند
27حضرت میاں سید نذیر حسین دہلوی رحمۃ اللہ علیہ
107حضرت میاں صاحب کے گیارہ تلامذہ کرام
109مولانا شمس الحق عظیم آبادی
144مولانا عبدالعزیز رحیم آبادی
182مولانا عبدالرحمٰن مبارک پوری
216مولانا محمد بشیر فاروقی سہسوانی
226مولانا ابو سعید شرف الدین دہلوی
231مولانا ابوعبدالرحمٰن محمد پنجابی
237مولانا ابو محمد ابراہیم آروی
246مولانا محمد حسین لکھوی
249مولانا عبدالغفار نشر مہدانوی
251مولانا رفیع الدین شکرانوی
252مولانا فقیر اللہ مدراسی
255دیگر چوبیس خوش بخت خدام حدیث
257مولانا عبداللہ صدیقی الٰہ آبادی
259نواب سید صدیق حسن خاں
286سید ابو الخیر احمد برق حسنی لکھنوی
289مولانا عبدالقادر لکھوی
292مولانا عطاء اللہ لکھوی
298مولانا محمد یونس دہلوی
305مولانا عبدالجبار کھنڈیلوی
312مولانا عبدالحق ہاشمی
321مولانا عبدالغفار حسن
351مولانا سلطان محمود
354مولانا عبدالحق شہید
357مولانا ابو الفضل عبدالحنان علوی
359مولانا ابو الحسنات علی محمد سعیدی
367حافظ احمداللہ بڈھیمالوی
377مولانا عبداللہ (گوجرانوالہ)
382مولانا ابو البرکات احمد
394حافظ عبدالغفورجہلمی
424مولانا عبدالغفار رضامرانی
445مولانا محمود احمد میر پوری
452مولانا عبدالرشید لداخی ندوی
459حافظ عبدالقہار سلفی دہلوی
462حافظ محمد الیاس سلفی
464مولانا عبدالصمدرؤف
469حافظ عبدالرحمٰن گوہڑوی
475موجودین۔۔۔چوبیس عالی ہمت حضرات
476مولانامحمدرفیق اثری
482مولانا محمد علی جانباز
489مولانا عبدالرشید مجاہد آبادی
521مولانا عبداللہ امجد چھتوی
529مفتی عبید اللہ خاں عفیف
537حافظ عبدالمنان نور پوری
553حافظ عبدالستار حماد
577حافظ صلاح الدین یوسف
588مولانا ابو الاشبال احمد شاغف
594مولانا اللہ یار خاں
598مولانا عبدالسلام رحمانی
608ڈاکٹر صہیب حسن
614ڈاکٹر سہیل حسن
617ڈاکٹر عبدالعلیم بستوی
621مولانا صلاح الدین مقبول احمد
633پروفیسر محمد اقبال کیلانی
638پروفیسر سعیدمجتبیٰ سعیدی
642حافظ محمد بنیامین طور
646حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی
653ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد
660مولانا محمود احمد غضنفر
664مولانا عبدالرشید اٹاروی
667مولانا عبدالرشیدضیاء
669پروفیسر محمد اکرم نسیم ججہ
Flag Counter