1۔شیخ حماد بن محمد الانصاری مرحوم2۔شیخ عبداللہ الغنیمان3۔شیخ ربیع بن صادی المدخلی4۔ڈاکٹر اکرم ضیاء العمری5۔ڈاکٹر اسید الحکم مرحوم6۔ڈاکٹر محمود الطحان7۔ڈاکٹر محمود8۔ڈاکٹر ابراہیم الصبحیی9۔ڈاکٹر احمد حسن فرحات10۔ڈاکٹر محمد المجذوب مرحومریاض کی جامعہ امام محمد بن سعود میں ڈاکٹر سہیل حسن نے ڈاکٹر ابراہیم الصبیحی کی نگرانی میں سنن ابوداؤد کی اس شرح پر کام کیا جو ابن رسلان الرملی کی تحریر کردہ ہے۔ڈاکٹر سہیل حسن کی تصانیف مندرجہ ذیل ہیں اور سب حدیث سے متعلق ہیں۔1۔السنن والآثار فی النہی عن اقتبہ بالکفارجمع ودراستہ وتحقیق:یہ عربی زبان میں ڈاکٹر صاحب کاایم اے کامقالہ ہے اور چھپ چکاہے۔2۔معجم اصطلاحاتِ حدیث: حدیث کی اصطلاحات سے متعلق یہ ان کی اردو کتاب ہے جو اس موضوع کی نہایت جامع تصنیف ہے۔ادارہ تحقیقات اسلامی، اسلام آباد کی طرف سے شائع ہوئی ہے۔علماء وطلباء کے لیے بے حد مفید کتاب ہے۔3۔موسوعۃ احادیث المعاملات: یہ عربی میں ہے اور زیر طبع ہے۔ڈاکٹر صاحب ممدوح مختلف اوقات میں سعودی عرب، شام، مصر، برطانیہ، اردن اورشارجہ کے علمی اور دعوتی سفر کرچکے ہیں۔دعا ہے اللہ تعالیٰ ان کی زندگی دراز فرمائے اور انھیں خدمتِ دین کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرے۔آمین