Maktaba Wahhabi

دبستان حدیث

مؤلف: محمد اسحاق بھٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ

سال شائع: 2008

668
علم کی ایک کمیٹی مقرر کی تھی۔جسے عبدالخالق صاحب کا تعاون حاصل تھا جو امریکہ میں مقیم ہیں۔ مولانا عبدالرشیدضیاءکو ابن ابی عاصم کی کتاب السنہ کے متعلق کام کرنے پر مامورکیا گیا تھا۔ یہ کتاب عقائد کے متعلق ہے اور دوجلدوں میں چھپ چکی ہے۔ علامہ البانی نے اس پر احادیث کی صحت اور ضعف کے بارے میں کام کیا ہے۔ مولانا عبدالرشیدضیاءنے اس کتاب پر درج ذیل خدمت سر انجام دی ہے: 1۔۔۔اسناد کو حذف کر کے صرف متن حدیث کا سلیس اُردو زبان میں ترجمہ کیا۔ 2۔۔۔علامہ البانی کی تحقیق کے مطابق اگر کوئی حدیث صحیح ہے تو بتایا گیا ہے کہ یہ حدیث صحیح ہے اور اگر ضعف ہے تو اس کے ضعف اور وجہ ضعف کا مختصر الفاظ میں ذکر کیا گیا ہے۔ 3۔فقہ الحدیث کے عنوان کے تحت جا بجا ضمنی عنوانات قائم کر کے اس کی تشریح کی گئی ہے۔ 4۔۔۔جو احادیث بظاہر متعارض ہیں، محدثین کے بیان فرمودہ اصول کی روشنی میں ان کے درمیان تطبیق دی گئی ہے اور وہ راجح موقف اختیار کیا گیا ہے، جس کی اسلاف نے وضاحت فرمائی ہے۔ 5۔۔۔ناسخ و منسوخ احادیث کی تعین کی گئی ہے۔ یہ کتاب ایک ہزار نو احادیث (1009)پر مشتمل ہے اور المکتب الاسلامی کی طرف سے شائع کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مولانا ممدوح نے مندرجہ ذیل عربی کتابوں کا اُردو ترجمہ کیا۔ 1۔۔۔القول الجلی فی التوسل بالنبی والولی۔ 2۔۔۔الحجاب عیرۃ و عبرہ۔ اب اپنے استاذ محترم مولانا رفیع الدین فردوسی کی سوانح حیات لکھ رہے ہیں۔ بعض جماعتی رسائل و جرائد میں میں بھی ان کے مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں۔
x
صفحہعنوان
7حرف اوّل
9حدیث اور اہلحدیث
19حرفے چند
27حضرت میاں سید نذیر حسین دہلوی رحمۃ اللہ علیہ
107حضرت میاں صاحب کے گیارہ تلامذہ کرام
109مولانا شمس الحق عظیم آبادی
144مولانا عبدالعزیز رحیم آبادی
182مولانا عبدالرحمٰن مبارک پوری
216مولانا محمد بشیر فاروقی سہسوانی
226مولانا ابو سعید شرف الدین دہلوی
231مولانا ابوعبدالرحمٰن محمد پنجابی
237مولانا ابو محمد ابراہیم آروی
246مولانا محمد حسین لکھوی
249مولانا عبدالغفار نشر مہدانوی
251مولانا رفیع الدین شکرانوی
252مولانا فقیر اللہ مدراسی
255دیگر چوبیس خوش بخت خدام حدیث
257مولانا عبداللہ صدیقی الٰہ آبادی
259نواب سید صدیق حسن خاں
286سید ابو الخیر احمد برق حسنی لکھنوی
289مولانا عبدالقادر لکھوی
292مولانا عطاء اللہ لکھوی
298مولانا محمد یونس دہلوی
305مولانا عبدالجبار کھنڈیلوی
312مولانا عبدالحق ہاشمی
321مولانا عبدالغفار حسن
351مولانا سلطان محمود
354مولانا عبدالحق شہید
357مولانا ابو الفضل عبدالحنان علوی
359مولانا ابو الحسنات علی محمد سعیدی
367حافظ احمداللہ بڈھیمالوی
377مولانا عبداللہ (گوجرانوالہ)
382مولانا ابو البرکات احمد
394حافظ عبدالغفورجہلمی
424مولانا عبدالغفار رضامرانی
445مولانا محمود احمد میر پوری
452مولانا عبدالرشید لداخی ندوی
459حافظ عبدالقہار سلفی دہلوی
462حافظ محمد الیاس سلفی
464مولانا عبدالصمدرؤف
469حافظ عبدالرحمٰن گوہڑوی
475موجودین۔۔۔چوبیس عالی ہمت حضرات
476مولانامحمدرفیق اثری
482مولانا محمد علی جانباز
489مولانا عبدالرشید مجاہد آبادی
521مولانا عبداللہ امجد چھتوی
529مفتی عبید اللہ خاں عفیف
537حافظ عبدالمنان نور پوری
553حافظ عبدالستار حماد
577حافظ صلاح الدین یوسف
588مولانا ابو الاشبال احمد شاغف
594مولانا اللہ یار خاں
598مولانا عبدالسلام رحمانی
608ڈاکٹر صہیب حسن
614ڈاکٹر سہیل حسن
617ڈاکٹر عبدالعلیم بستوی
621مولانا صلاح الدین مقبول احمد
633پروفیسر محمد اقبال کیلانی
638پروفیسر سعیدمجتبیٰ سعیدی
642حافظ محمد بنیامین طور
646حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی
653ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد
660مولانا محمود احمد غضنفر
664مولانا عبدالرشید اٹاروی
667مولانا عبدالرشیدضیاء
669پروفیسر محمد اکرم نسیم ججہ
Flag Counter