مولوی محمد حنیف یزدانی مرحوم نے 1979ء میں اخبار توحید سے 24مقالات کتابی صورت میں شائع کئے ان میں ایک مقالہ آپ کا خطبہ صدارت مغربی پاکستان اہلحدیث کانفرنس سرگودھا مارچ 1958ء ہے اور دوسرا مقالہ مسلم فیملی لا آرڈ ینس 1961ء پر تبصرہ ہے تیسرا مقالہ اسلام اور قادیانیت ہے جو 1936ء میں زمیندار کے مرزائی نمبر میں شائع ہوا تھا ۔بقیہ مقالات اخبارتوحید سے لئے گئے۔جن کی تفصیل یہ ہے۔1۔اسلامی معاشرہ کے تین اجزاء2۔علوم و معاف القرآن3۔احترام ائمہ4۔رویت ہلال5۔رمضان المبارک ۔نزول قرآن مجید کی یادگار6۔کیا آٹھ رکعت تراویح بدعت ہے7۔صدقہ الفطر کے مسائل 8۔عالمگیر تحریک اسلام کامرکز9۔قربانی کی روح10۔قربانی ادوار سلف میں 11۔قربانی کے احکام و مسائل 12۔اسوئہ حسین 13۔جماعت اہلحدیث کا عقیدہ اور نصب العین 14۔قبر پرستی دنیا میں کیونکر پھیلی15۔شیخ الاسلام والمسلمین امام ابن تیمیہ کی سیرت حیات کا ایک اہم باب 16۔شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب نجدی اور تحریک اصلاح عرب