Maktaba Wahhabi

غزنوی خاندان

مؤلف: عبد الرشید عراقی

ناشر: امام شمس الحق ڈیانوی پبلیشرز ،کراچی

سال شائع: 2003ء

مولانا حافظ ابراہیم آروی بخیال ہجرت 1900ء مطابق 1318ھ مکہ معظمہ روانہ ہوئے کچھ عرصہ طائف میں گزارا۔ اسکے بعد مدینہ منورہ تشریف لے گئے مدینہ میں آپکا قیام ایک برس رہا ۔اور درود و سلام پڑھنا شغل تھا۔ ذی قعدہ 1309ھ بقصد چوتھے حج کیلئے مدینہ منورہ سے مکہ معظمہ آئے۔ 6ذی الحجہ 1319ء بحالت احرام ہیضہ کی بیماری سے انتقال کیااور جنت المعلیٰ میں دفن ہوئے۔مولانا فضل حسین بہاری لکھتے ہیں کہ ’’افسوس کہ ان کی بے وقت موت سے مسلمانوں میں نہ صرف ایک عدد کی کمی ہوگئی بلکہ قوم کو من حیث القوم سخت نقصان پہنچا کیونکہ آدمی غایت ہی بااخلاص نیک نیت،سچے اور جوشیلے تھے۔ جس وقت جو امر حق ان کے ذہن میں ثابت ہوگیا ایک منٹ کے لئے بھی اس پر عمل کرنے میں دیر نہیں کرتے تھے اور نہ اسکی پرواہ کرتے کہ لوگ مضحکہ اڑائیں گے۔یا متلون المزاج کہیں گے اسی لئے ان کی نماز اور ان کا وعظ ایسا پراثر تھا کہ اب انکو نہ صرف آنکھیں بلکہ دل ڈھونڈتا ہے آخر میں طبیعت کا رجحان تصوف کی طرف اور زیادہ ہوگیا تھاعن قریب تبلیغ اسلام کیلئے یورپ و،افریقہ اور امریکہ جانیوالے تھے اور تبلیغ احکام کیلئے مصر، شام،روم او رعراق کا سفر کرنیوالے تھے اس نقصان کی تلافی اب اللہ کے ہاتھ ہے۔(الحیاۃ بعد المماۃ:242 ) مولانا رفیع الدین شکرانوی بہاری [1] مولانا رفیع الدین بن بہادر علی بن نعمت اللہ صدیقی مشہور عالم اور محدث تھے1261ھ میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم مولانا محمد احسن گیلانی سے حاصل کی اس کے بعد دہلی کا سفر کیا اور مولانا سید محمد نذیر حسین محدث دہلوی سے صحاح ستہ،موطا امام مالک اور تفسیر جلالین پڑھیں آپ کے شریک درس مولانا
x
صفحہعنوان
11نقش آغاز
20تقریظ پروفیسر حکیم راحت نسیم سوہدروی
23سخن ہائے گفتنی
31مولانا سید عبداللہ غزنوی
31نام و نسب اور خاندان
31ولادت
31ابتدائی تعلیم
32علامہ حبیب اللہ قندھاری کی خدمت میں
33مولانا سید محمد نذیر حسین محدث دہلوی کی خدمت میں
33دہلی کا سفر
35دہلی سے وطن واپسی،کتاب و سنت کی دعوت، شرک و بدعت کی تردید،مخالفت اور جلا وطنی
37وطن واپسی اور دوبارہ جلا وطنی
39پشاور جلا وطنی اور امر تسر میں مستقل سکونت
39خدمات
39درس و تدریس
40دعوت و تبلیغ
40اشاعت کتب
41تصوف و سلوک کی راہوں سے آئی ہوئی بدعات کی تردیدصحیح اسلامی زہدو عبادت اور روحانیت کا درس
41کمالات
43اخلاق و عادات
44وفات
44اعترافِ عظمت
44مولانا سید محمد نذیر حسین محدث دہلوی
45مولانا سید نواب صدیق حسن خان
46مولانا شمس الحق ڈیانوی عظیم آبادی
46مولانا سید عبدالجبار غزنوی
47علامہ حبیب اللہ قندھاری
47مولانا سید عبدالحی الحسنی
48قاضی غلام قندھاری
48مولانا سید عبداللہ غزنوی کے دو خاص رفیق
48مولانا غلام رسول قلعوی
50مولانا حافظ محمد بن بارک اللہ لکھوی
52تلامذہ
53مولانا حافظ ابراہیم آروی <mfnote>
56مولانا رفیع الدین شکرانوی بہاری <mfnote>
57مولانا قاضی طلاء محمد خان پشاوری <mfnote>
58مولانا قاضی عبدالاحد خان پوری
62مولانا محی الدین عبدالرحمان لکھوی
63مولانا حافظ عبدالمنان وزیر آبادی
66مولانا غلام نبی الربّانی سوہدروی
68حافظ محمد رمضان پشاوری رحمہ اللہ
69مولانا عبدالوہاب صدری دہلوی
71مولانا قاضی ابو عبداللہ محمد خانپوری رحمہ اللہ
72مولانا سید عبداللہ غزنوی کی اولاد و احفاد
75مولانا عبداللہ بن عبداللہ غزنوی
76مولانا عبدالجبار غزنوی
84مولانا محمد حسین ہزاروی رحمہ اللہ
86مولانا محمد بن عبداللہ غزنوی
88مولانا عبدالواحد غزنوی
91مولانا عبدالرحیم غزنوی
92مولانا سید عبدالاوّل غزنوی
93مولانا عبدالغفور غزنوی
95مولانا سید اسمٰعیل غزنوی
98مولانا سید محمد داؤد غزنوی
98ولادت:
98ابتدائی تعلیم :
98مولانا حافظ عبداللہ غازی پوری
101فراغت تعلیم کے بعد :
101سیاسی زندگی :
105اخبار توحید کا اجراء
106چند اہم واقعات:
106تحریک ختم نبوت:
108آئین کمیشن کے سوالنامے کاجواب
108یہ آئین نہ اسلامی ہے نہ جمہوری :
109سعودی حکومت سے غزنوی خاندان کے مراسم
110مسلک
110حدیث نبوی سے محبت اور شغف
113مولانا ابو الکلام آزاد سے تعلقات
113علماء کی محبت اور انکا احترام
114کتب خانہ :
115فتوی لکھنے کا طریق کار:
116قادیانیت کی تردید
117جماعت اہل حدیث کی تنظیم:
119انجمن اہل حدیث پنجاب:
119مرکزی جمیعۃ اہلحدیث مغربی پاکستان کا قیام :
120جامعہ سلفیہ کا قیام
122جامعہ سلفیہ کمیٹی:
125لاہور میں دارالعلوم تقویۃ الاسلام کااجراء
125تصانیف
127دوسری تصانیف
127ادبی ذوق:
130مولانا ظفر علی خان اور مولانا داؤد غزنوی
132داؤد غزنوی اور محمود غزنوی
133اخلاق و عادات:
134وفات
135اولاد
135مولانا سید داؤد غزنوی مشاہیر کی نظر میں
136فصل اوّل
136مولانا سید ابو الحسن علی ندوی
136مولانا غلام رسول مہر
137مولانا محمد حنیف ندوی
138ڈاکٹر سید عبداللہ
138شورش کاشمیری
139رئیس احمد جعفری
139محمد اسحق بھٹی
140مولانا عبدالعظیم انصاری
140فصل ثانی
140مولانا محمد عطاء اللہ حنیف بھوجیانی
142مولوی ابو یحییٰ امام خان نوشہروی
143مولوی ابو المحمود ہدایت اللہ سوہدروی
145پروفیسر حکیم عبداللہ خان نصر سوہدروی
147پروفیسر حکیم عنائت اللہ نسیمؔ سوہدروی
151سید عمر فاروق غزنوی
152سید ابوبکر غزنوی
157تصانیف
Flag Counter