Maktaba Wahhabi

55 - 389
فصل اول: جمہور علما کے نزدیک اجتہاد کا معنی و مفہوم اجتہاد جہد سے باب افتعال ہے ،لغت میں اس کا معنی انتہائی محنت اور کوشش ہے،اسماعیل الجوہری لکھتے ہیں: "بذل الوسع والمجهود[1] و عبارة عن استفراغ الوسع في أي فعل كان."[2] ’’کسی کام کی انجام دہی میں تکلیف و مشقت اٹھاتے ہوئے اپنی پوری کوشش صرف کرنا۔‘‘ احناف کے ہاں اجتہاد کا مفہوم احناف نے اصول اجتہاد کے ساتھ ساتھ دائرہ اجتہاد کو متعین کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس سلسلے میں ائمہ احناف نے تفصیلی ابحاث کی ہیں جن میں اس بابت جملہ تصورات کو شرح وبسط کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ ابوبکراحمد بن الجصاص( متوفی ۳۷۰ ھ) اجتہاد کے حوالے سےلکھتے ہیں: "فَهُوَ بَذْلُ الْمَجْهُودِ فِيمَا يَقْصِدُهُ الْمُجْتَهِدُ وَ يَتَحَرَّاهُ، إلَّا أَنَّهُ قَدْ اخْتَصَّ فِي الْعُرْفِ بِأَحْكَامِ الْحَوَادِثِ الَّتِي لَيْسَ لِلّٰهِ تَعَالَى عَلَيْهَا دَلِيلٌ قَائِمٌ يُوصِلُ إلَى الْعِلْمِ بِالْمَطْلُوبِ مِنْهَا، لِأَنَّ مَا كَانَ لِلّٰهِ عَزَّ وَجَلَّ (عَلَيْهِ) دَلِيلٌ قَائِمٌ، لَا يُسَمَّى الِاسْتِدْلَال فِي طَلَبِه اجْتِهَادًا أَلَا تَرَى أَنَّ أَحَدًا لَا يَقُولُ: إنَّ عِلْمَ التَّوْحِيدِ وَتَصْدِيقَ الرَّسُولِ - صلی اللّٰه علیہ وسلم - مِنْ بَابِ الِاجْتِهَادِ، وَكَذَلِكَ مَا كَانَ لِلّٰهِ تَعَالَى عَلَيْهِ دَلِيلٌ قَائِمٌ مِنْ أَحْكَامِ الشَّرْعِ، لَا يُقَالُ: إنَّهُ مِنْ بَابِ الِاجْتِهَادِ، لِأَنَّ الِاجْتِهَادَ اسْمٌ قَدْ اخْتَصَّ فِي الْعُرْفِ وَفِي عَادَةِ أَهْلِ الْعِلْمِ، بِمَا كُلِّفَ الْإِنْسَانُ فِيهِ غَالِبَ ظَنِّهِ، وَمَبْلَغَ اجْتِهَادِهِ، دُونَ إصَابَةِ الْمَطْلُوبِ بِعَيْنِهِ، فَإِذَا اجْتَهَدَ الْمُجْتَهِدُ، فَقَدْ أَدَّى مَا كُلِّفَ، وَهُوَ مَا أَدَّاهُ إلَيْهِ غَالِبُ ظَنِّه، وَعِلْمُ التَّوْحِيدِ وَمَا جَرَى مَجْرَاهُ، مِمَّا لِلّٰهِ عَلَيْهِ دَلَائِلُ قَائِمَةٌ كُلِّفْنَا بِهَا: إصَابَةَ
Flag Counter