Maktaba Wahhabi

غم کاعلاج

مؤلف: عبداللہ بن عبدالرحمٰن الجبرین

ناشر: مکتبہ الفرقان

مترجم: شمس الحق بن اشفاق اللہ

مسرت زندگی حاصل کرنے کے لیے کچھ فطرتی اسباب ہوتے ہیں، کچھ دینی ذرائع اور کچھ عملی وسائل۔ ان تمام وسائل و ذرائع کا سوائے اہل ایمان و اسلام کے ہر شخص کو حاصل ہو جانا ممکن نہیں ہوتا۔ اہل ایمان کے علاوہ اگر دوسرے لوگوں (کافروں، مشرکوں، بدعتیوں، ملحدوں، ہنود و یہود) کو کسی دنیاوی ذریعہ سے کہ جس ذریعہ کو ان کے عقل والے لوگو ں نے اپنی کوشش اور تحقیق سے حاصل کر لیا ہو(جسے عصر حاضر کی مشینی ایجادات ہیں) تو اہل ایمان کو مسرت و شادمانی کا حصول ایسے وسائل و ذرائع اور ایسی ایسی جہتوں سے حاصل ہوتا ہے کہ جو،ان دنیا دار کافروں، مشرکوں، طاغوت کے پجاریوں اور ملحدوں کی خوشیوں سے زیادہ نفع بخش، زیادہ دیرپا اور دنیا و آخرت کے اعتبار سے زیادہ اچھا ہوتا ہے۔ میں اپنی اس مختصر سی تحریر میں دل کے اطمینان و سرور والے اُس اعلیٰ مطلوب و مقصود کے لیے اُن وسائل و ذرائع کا ذکر کرناچا ہتا ہوں کہ جن کا علم اللہ عزوجل نے مجھے عطا فرمایا ہے اور یہ کہ ان وسائل و ذرائع کے حصول میں ہر مسلمان، مومن بندہ بآسانی کوشش کر سکتا ہے۔ یہ بات مشاہدہ میں آئی ہے کہ: ٭ بعض احباب نے اس کتابچہ میں بیان کردہ اسباب و ذرائع اور وسائل میں سے اکثر پر عمل کر کے انتہائی بابرکت او ر مسرت و شادمانی والی پاکیزہ زندگی گزاری۔ ٭ بعض لوگوں نے (اپنی نا اہلی، تعصب، جہالت اور کم عقلی کی وجہ سے) ان تمام ذرائع اور وسائل کو ہلکا اور ناکام جانا، اس لیے اُن کی زندگی انتہائی شقاوت
x
صفحہعنوان
5عرضِ ناشر
11مقدمہ
14پہلا ذریعہ ایمان باللہ اور عمل صالح
25دوسرا ذریعہ زبان اور عمل سے مخلوق پر احسان کرنا
27تیسرا ذریعہ نفع بخش علم میں مصروف ہو جانا
28چوتھا ذریعہ آج کے کام کو آج ہی مکمل کرنا
32پانچواں ذریعہ اللہ عزوجل کا ذکر بکثرت کرتے رہنا
34چھٹا ذریعہ اللہ کی ظاہری و باطنی نعمتوں کا بیان کرنا
39ساتواں ذریعہ غموں کے اسباب کے ازالہ کی جدو جہد کرنا
40آٹھواں ذریعہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک نفع بخش دعا
42نواں ذریعہ برے احتمالات کے اسباب پر غورو فکر کرنا
43دسواں علاج بُرے اوہام و خیالات پر جلد بے چین نہ ہونا
44گیارھواں علاج اللہ تعالیٰ پر یقین کامل
46بارہواں علاج مومن بیوی اور مسلمان دوستوں سے دشمنی نہ کرنا
49تیرھواں علاج ناگواریوں کے ساتھ زندگی کو چھوٹا نہ کرے
49چودھواں حل دنیاوی تکلیفوں کا اللہ کی نعمتوں سے موازنہ نہ کرے
50پندرھواں حل لوگوں کی تکلیفوں کو اہمیت نہ دینا
51سولہواں علاج صالح سوچ
51سترھواں علاج شکریہ و انعام کا مطالبہ صرف ایک اللہ سے
53اٹھارہواں علاج نفع بخش اُمور کا اختیار کرنا
54انیسواں علاج حاضر وقت کے اعمال کا اپنے آپ کو عادی بنانا
54بیسواں حل نفع بخش اہم کاموں کو اوّلیت دینا
631… نفسیاتی بیماریاں اور اُن کا علاج
66۲… بیماریوں سے نفس کا بچاؤ
71۳… رقیہ کیا ہے؟
72۴… شرعی رقیہ کیوں؟
76۵… رقیہ (دَم جھاڑ)کی شرعی حیثیت
77۶… کیا رقیہ کسی مخصوص متعین مرض کے لیے ہے؟
82۷… رقیہ اور جائز علاج
86۸… رقیہ کا فائدہ کب ہوتا ہے؟
87۹… رقیہ (دَم جھاڑ) کی شرطیں
88۱۰… علامات اور اشکال
90۱۱…آپ خود اپنے معالج ہیں
91۱۲… رقیہ (جھاڑ پھونک)
92اوّل: …قرآنی آیات
112۱۳… ملاحظات و تنبیہات
Flag Counter