ان ملائکہ کا ہوتا ‘ جن کی حیات کے سب سے قیمتی لمحات بدر کے میدان میں خاک بہ سر ہوئے! ؎فضائِ بدر پیداکر، فرشتے تیری نصرت کو اترسکتے ہیں، گردوں سے ‘ قطار اندر قطار اب بھی!اور ؎آج بھی ہو‘ جو ابراہیم سا ایماں پیدا تو آگ کر سکتی ہے وہی اندازِگلستاں پیدا !ضرورت ہے اس بات کی کہ اسلام کی حقیقی روح کو ناصرف یہ کہ اچھی طرح سمجھا جائے، بلکہ اس کے مزاج سے اپنے آپ کو مزاج آشنا بھی کیا جائے۔ نہ کہ‘ خود بدلتے نہیں قرآن کو بدل دیتے ہیں‘ کے مصداق اسلام کو اپنے ہم آہنگ بنانے کی سعیٔ لاحاصل کرے، بلکہ خود بھی اور اپنے مقتدیوں، اپنی جماعت کے کارکنوں اور ماتحت لوگوں کو بھی اسلام شناسی پر کاربند کرے کہ یہی اور بس یہی ایک طریقہ غلبہ ٔ اسلام کیلئے کارآمد و مجرب ہے، وگرنہ سڑکوں کی دھول ہی آپ کا مقدر ہے! خودی کا سرِ نہاں لا الٰہ الا اللہخودی ہے تیغ، فساں لا الٰہ الا اللہیہ دور اپنے براہیم کی تلاش میں ہےصنم کدہ ہے جہاں، لا الٰہ الا اللہکیا ہے تو نے متاعِ غرور کا سودافریبِ سود و زیاں، لا الٰہ الا اللہیہ مال و دولت دنیا، یہ رشتہ و پیوندبتانِ وہم و گماں، لا الٰہ الا اللہخرد ہوئی ہے زمان و مکاں کی زُنارینہ ہے زماں نہ مکاں، لا الٰہ الا اللہیہ نغمہ فصلِ گل و لالہ کا نہیں پابندبہار ہو کہ خزاں، لا الٰہ الا اللہاگرچہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میںمجھے ہے حکم اذاں، لا الٰہ الا اللہاس شعر کے ساتھ اپنے مضمون کے سرِ محضریہ مہرلگا رہا ہوں کہ ؎اب جو چاہے وہی پائے روشنی ہم نے تو دل جلا کے سرِ عام رکھ دیا!