Maktaba Wahhabi

البیان شمارہ 16

مؤلف: مدیر : خالد حسین گورایہ

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

حدیث کی صحت و ضعف میں اختلاف اور اس کے اسباب حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ[1] علم عِللِ حدیث دنیا کا سب سے زیادہ نازک اور باریک ترین علم ہے ،اس میںصحت وضعف کے فیصلے کی تبدیلی کے امکانات سب سے زیادہ ہیں۔یہ فن ایک بحرِ ناپیدا کنار ہے ، اس کی غوّاصی سے نئی نئی چیزیں بر آمد ہوتی رہتی ہیں۔مثلا َ ایک محقق نے ایک مدلّس کی روایت کوعنعنہ کی وجہ سے ضعیف قرار دیا ،لیکن ایک دوسرے محقق کو اس کی تحدیث یا سماع کی صراحت مل گئی ،اور اس طرح وجہ ضعف ختم ہو گئی۔ یا کسی ضعیف روایت کے متابعات وشواہد صحیح سند کےساتھ مل گئے، جو پہلے علم میں نہیں آئے تھے، ان متابعات و شواہد کی وجہ سے روایت کاضعف دور ہو گیا ۔ یا کسی مرسل روایت کا ایسا طریق مل گیا ،جو موصول تھا ،اس لیے ارسال کی وجہ سے جو ضعف تھا، وہ دور ہو گیا ۔یا کسی مختلط راوی کی روایت کو اس کے اختلاط کی وجہ سے ضعیف قرار دیا گیا، لیکن دوسرے محقق کو اس بات کے شواہد مل گئے کہ اس کی یہ روایت تو اختلاط سےقبل کی ہے،اور یوں وجہ ضعف دور ہو گئی ۔
x
صفحہعنوان
1خواتین کا حقیقی تحفظ اور حالیہ بِل
17حدیث کی صحت و ضعف میں اختلاف اور اس کے اسباب
29سیرت سید نا ابوبكر صديق رضی اللہ عنہ (حیات وفات ،دروس ونصیحتیں)
48انبیاء علیہم السلام،صحابہ کرا م اور دیگربرگزیدہ ہستیوں
66امام مهدی حقیقت کیاہے؟فسانہ کیاہے؟
81مائنڈ کا سیٹ نہ ہونا..........؟
84باطل افکار ونظریات کی تردید میں علمائے اہلحدیث کی خدمات
Flag Counter